خطبات محمود (جلد 1) — Page 365
2 אן ۲۳۶۵ ہو گئی ہے۔۱۵ تو اللہ تعالٰی نے مسٹر مارٹن کے ذریعہ یہ گواہی مهیا فرما دی که صاحبزاده عبد اللطیف صاحب کی شہادت کی بڑی وجہ یہی تھی کہ وہ جہاد کے مخالف تھے۔پس حقیقت یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور جماعت احمدیہ کی شدید مخالفت تعلیم یافتہ لوگوں اور سیاسی لوگوں کی طرف سے عام مذہبی مسائل کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ اس وجہ سے ہوئی کہ ہر دیندار مسلمان جو اسلام کی شان و شوکت چاہتا تھا بوجہ اسلامی تعلیم سے ناواقفیت اور قرآن کے مغز سے نا آشنا ہونے کے آپ کی اس تعلیم سے فائدہ اٹھانے کی بجائے غصہ سے بھر جاتا تھا اور وہ سمجھتا تھا کہ آپ نے اسلام کو اٹھا کر نَعُوذُ بِاللهِ) کتوں کے آگے ڈال دیا ہے۔وہ زمانہ ایسا تھا کہ مسلمان یہ یقین رکھتے تھے کہ اگر وہ اپنی تنظیم کو مکمل کر لیں تو یورپین طاقتوں کا آسانی کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔گو وہ اتنی تو ہیں نہیں بنا سکتے تھے جتنی تو ہیں یورپین ممالک تیار کر سکتے تھے مگر پھر بھی تو پوں کا ڈھالنا ان کے لئے کوئی زیادہ مشکل کام نہ تھا۔افغانستان میں ایسے مقامات تھے ، جہاں تو پوں کو ڈھالا جاتا تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ تو ہیں تیار کرنا ان کے لئے کوئی زیادہ مشکل کام نہیں پس گو وہ ایسی تو ہیں تیار نہیں کر سکتے تھے جن سے وہ روسی اور انگریزی فوجوں کو شکست دے سکیں مگر پھر بھی اپنی جان بچانے اور دشمن کو تنگ کرنے کے لئے ان کے پاس کافی تو ہیں تھیں اور وہ کافی تو ہیں تیار بھی کر سکتے تھے۔اسی طرح بے شک ان کے پاس ویسی بندوقیں نہیں تھیں جیسی بندوقیں یورپین حکومتوں کے پاس تھیں مگر پھر بھی ان کے پاس ایسی بندوقیں تھیں جن سے وہ اپنی جان بچا سکتے تھے اور اگتے دستے غیر مسلم کو قتل بھی کر سکتے تھے۔اسی طرح اگر دشمن کے پاس تلواریں تھیں یا نیزے تھے تو مسلمانوں کے پاس بھی بکثرت تلواریں اور بکثرت نیزے تھے اور مسلمان سمجھتے تھے کہ وہ تھوڑی سی تنظیم اور غیر مسلموں کے مقابلہ میں کچھ زیادہ قربانی کر کے اسلام کی عزت اور اس کی شان و شوکت کو دوبارہ قائم کر سکتے ہیں۔اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کے سامنے یہ اعلان کیا کہ۔حکم سن کے بھی جو لڑائی کو جائے گا وہ کافروں سے سخت ہزیمت اٹھائے گا ۱۶ لوگوں نے اس آواز کو سنا اور انہوں نے خیال کیا کہ یہ اسلام کو تباہ کرنے کا ذریعہ ہے حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مسلمان کی جان کو جو ایک نہایت ہی قیمتی چیز ہے بے موقع