خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 268 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 268

۲۶۸ ہیں تو ایک بچہ بھی ان کو سمجھ لیتا ہے۔اس نکتہ کو سمجھتے ہوئے انہوں نے اپنے اصول کی بنیاد ہی سینما پر رکھی ہے۔چنانچہ گاؤں گاؤں میں انہوں نے سینما کھولے ہوئے ہیں جن کے ذریعہ لوگوں کو ان چیزوں کے عیوب دکھائے جاتے ہیں جن کے خلاف روس کی حکومت ہے اور ان چیزوں کے محاسن دکھائے جاتے ہیں جن کی تائید میں بالشوزم لہ ہے۔اسی طرح مذہب کے خلاف منافرت کے جذبات پیدا کرنے کے لئے بھی وہ سینما سے کام لیتے ہیں۔یہاں تک کہ وہ خدا تعالیٰ کی تمثیل بھی دکھاتے ہیں اور فلم کے پردہ پر اسے پیش کرتے ہیں، پھر اس پر جرح کرتے ہیں اور کہتے ہیں تو لوگوں کو مارتا ہے تو ان پر قحط نازل کرتا ہے ، تو ان کی ہلاکت کے لئے وبائیں ہے تو طاعون سے لوگوں کو موتیں دیتا ہے تو لڑائیاں ڈالتا اور فساد پیدا کرتا ہے۔غرض اسی طرح وہ خدا تعالیٰ پر جرح کرتے ہیں اور آخر لینن ک کو پریذیڈنٹ بنا کر اس کے ذریعہ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ نعوذ باللہ اس خدا سے زیادہ ظالم اور مضرت رساں اور کوئی وجود نہیں پھر اس کے بعد خدا کو پھانسی دے دی جاتی ہے۔یہ تمثیل جب بچے دیکھتے ہیں تو گو اس کے پس پردہ غلط خیالات کام کر رہے ہیں مگر چونکہ یہ نہایت ہی بھیانک اور ڈرانے والے نظارے ہوتے ہیں اس لئے وہ ان باتوں کو اپنے دل میں جذب کر لیتے ہیں اور جب وہ جوانی کو پہنچتے ہیں تو بغیر اس کے کہ یورپین فلسفیوں کی کتابیں انہوں نے پڑھی ہوں وہ پکے دہر یہ ہو چکے ہوتے ہیں۔غرض تمثیلی زبان دنیا میں ایک اہم زبان ہے اور اسی اہمیت کی وجہ سے مذاہب نے بھی تمثیلات اختیار کی ہیں۔مثلاً ہندوؤں میں دسرہ سے ہے اس میں تمثیلی زبان میں جہاں اپنے باپ دادوں کی قربانیوں کا نمونہ دکھایا جاتا ہے وہاں بدی کا انجام آخر آگ میں جلنا قرار دیا جاتا ہے چنانچہ وہ راون کی مورتی جلاتے ہیں اور اس طرح تمثیلی زبان میں اس امر کا اظہار کرتے ہیں کہ جو شخص حق کے خلاف چلتا ہے آخر آگ میں جلتا ہے۔یہی تمثیلی نظارہ ہولی میں نظر آتا ہے اور یہی تمثیلی نظارہ مسلمانوں میں محرم کے دنوں میں نظر آتا ہے۔گیارہ مہینے شیعہ سنیوں کے سامنے نہایت زور دار رنگ میں اپنے دلائل پیش کرتے اور انہیں شیعیت کی طرف مائل کرتے رہتے ہیں مگر سنی ان باتوں کو ایک کان سے سنتا اور دوسرے کان سے نکال دیتا ہے لیکن بارھویں مہینے جب شیعہ تعزیہ نکالتے ہیں اور وہ ساتھ ساتھ پیٹتے جاتے ہیں تو ان کی گیارہ مہینوں کی محنت کے مقابلہ میں اس ایک دن قریباً سارے سنی شیعہ نظر آتے ہیں اور اس دن یہ فرق نہیں کیا جا سکتا کہ شیعہ کون ہے اور سنی کون؟ سوائے اس کے کہ فساد کے دن ہوں اور شیعہ