خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 202 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 202

۲۰۲ جاتا۔وہ کہنے لگے حضرت مرزا صاحب کے ساتھ ان کی بیوی کو دیکھ کر لوگ یہی کہتے ہوں گے کہ یہ مرزا صاحب کی بیوی ہے مگر جب آپ کی بیوی نوکر کے ساتھ پھرتے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں ٹھلیا کی بیوی ہے یہی فرق ہے ورنہ بات تو کچھ نہیں۔تو دنیا میں لوگوں نے قیاسات سے کام لے کر سمجھ لیا ہے کہ خدا رسیدہ لوگوں کی یہ یہ علامات ہیں۔اس غلط اصل کے ماتحت بعضوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ خدارسیدہ وہ ہوتے ہیں جو فاقے کریں اور کئی کئی دن تک بھو کے رہیں۔حالانکہ بعض بندے ایسے ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اعلیٰ سے اعلیٰ کھانے کھلا کر اپنے حضور قریب کرتا ہے اور بعض بندے ایسے ہوتے ہیں جنہیں فاقوں کے ذریعہ اپنے قریب کرتا ہے۔حضرت مسیح ناصری پر بھی لوگوں نے یہی اعتراض کیا جب انہوں نے دیکھا کہ وہ کھاتے پیتے ہیں تو انہوں نے کہا۔”دیکھو کھاؤ اور شرابی آدمی۔" حضرت مسیح نے اس موقع پر یہی جواب دیا کہ پہلے وہ آئے جو فاقے کرتے اور اللہ تعالی کے لئے بھوکے رہتے تھے مگر لوگوں نے جب انہیں دیکھا تو کہنے لگے ان پر خدا کی مار پڑی ہے کھانے کو کچھ ملتا نہیں تب اس نے اپنا وہ رسول بھیجا جسے کھانے اور پینے کو بافراط عطا فرمایا اس وقت لوگوں نے کہا کہ یہ کھاؤ اور پیو ہے۔۵۔قرآن کریم سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب رسول کریم ملی هلال اليوم تشریف لائے تو اللہ تعالیٰ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ آپ کو فاقوں کے ذریعے اپنے قریب کرے۔وہ یہی وجہ ہے کہ مخالف اعتراض کرتے اس کے پاس دولت نہیں سلطنت اور حکومت نہیں، ترقہ اور فارغ البالی کا کوئی سامان نہیں، فرشتے اس کے ساتھ دکھائی نہیں دیتے۔کہ پھر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور اسے ہر قسم کا سامان راحت عطا فرمایا تب لوگوں نے پہلے مسیح کی طرح اس پر بھی اعتراض کرنے شروع کر دیئے اور کہا یہ مسیح موعود کیونکر ہو سکتا ہے جبکہ یہ پلاؤ اور بادم روغن کھاتا ہے حالانکہ نہ کھانا کھانا خدا کی محبت کا ثبوت ہے اور نہ فاقہ کرنا اس کے قرب کی دلیل ہے۔کیا ہزاروں نہیں لاکھوں فاقے کرنے والے ایسے نہیں جن کا خدا سے کوئی تعلق نہیں اور کیا لاکھوں عمدہ عمدہ کھانے کھانے والے ایسے نہیں جن کے دل خدا کی محبت سے محروم ہیں۔پس خدا سے تعلق کا ثبوت انسان کے فاقوں یا کھانے پر نہیں بلکہ خدا سے محبت کا ثبوت خدا کے سلوک پر ہے اگر لوگوں کو فاقوں سے ہی بزرگی حاصل ہو سکتی تو لاکھوں فاقہ کرنے والے آج خدا رسیدہ نظر آتے اور اگر اعلیٰ کھانوں سے بزرگی حاصل ہو سکتی تو امراء سب سے بڑھ کر خدا رسیدہ ہوتے۔مگر