خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 189 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 189

: ۱۸۹ 21 بھی شیطان ہو گا۔رو پس یہ دن ہمارے لئے کیوں عید نہ ہو جب کہ خدا تعالیٰ ہمیں مل جاتا ہے اور اس کے ملنے کا ظاہری ثبوت یہ ہے کہ وہ کہتا ہے اے میرے بندے آج میری خاطر کھا۔اگر آج کا کھانا پینا خدا تعالیٰ کے حکم سے نہیں تو پھر آج روزہ رکھنے سے انسان شیطان کیوں بن جاتا ہے۔شیطان اسی وقت بن سکتا ہے جب کہ خدا کے حکم کی خلاف ورزی کرے۔قرآن کریم میں خدا تعالٰی ابلیس کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔مَا مَنَعَكَ اَلا تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُكَ ۲۲، الخ - یعنی کس چیز نے تجھے آدم کو سجدہ کرنے سے روکا جب میں نے حکم دیا تھا۔اس سے معلوم ہوا کہ چونکہ ابلیس نے خدا تعالیٰ کے حکم کو رد کیا۔اس لئے شیطان بن گیا۔گویا جو خدا تعالیٰ کے حکم کو د کرتا ہے وہ شیطان ہو جاتا ہے۔پس آج انسان نماز چھوڑنے سے شیطان نہیں بنتا، حج نہ کرنے سے شیطان نہیں بنتا زکوۃ نہ دینے سے شیطان نہیں بنتا روزہ ترک کرنے سے شیطان نہیں بنتا بلکہ آج جس چیز سے وہ شیطان بنتا ہے وہ یہ ہے کہ کھانا نہ کھائے اور پانی نہ پیئے کیونکہ آج کے دن کے لئے یہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے۔اور جب انسان کی لذات میں خدا تعالی داخل ہو جائے تو یہی مقام ولایت ہے۔ولی اور دوست کی کیا علامت ہوتی ہے یہ کہ اس کی دعوت کی جائے اور آج ہر مومن کی خدا تعالیٰ کی طرف سے دعوت ہے۔آج ہمارے گھروں میں جو کھانا پکتا ہے اور جو پانی ہے وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے بطور دعوت آیا ہے۔پھر ولی وہ ہوتا ہے جس کا اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا سونا جاگنا سب خدا کے لئے ہو۔۲۳، اور آج ہر ایک مومن کے خواہ اسے ولایت کا بلند مقام حاصل ہے یا نہیں یہ تمام افعال خدا کے لئے ہیں۔آج کے دن وہ خدا تعالٰی۔اسے بطور دعوت کھاتا اور پیتا ہے اور اس کا ہر فعل اخلاق فاضلہ ہی نہیں ، نماز اور تلاوت قرآن کریم ہی نہیں، بلکہ کھانا پینا اور پہننا بھی عبادت ہے۔وہ آج خدا کا مہمان ہے۔آج خدا اسے مل گیا۔آج جو کپڑے وہ پہنتا ہے وہ اسی خوشی میں پہنتا ہے کہ اس کا خدا اسے مل گیا۔آج جو کچھ کھاتا پیتا ہے وہ اسی خوشی میں کہ خدا نے اسے کھانے اور پینے کا حکم دیا ہے۔معلوم ہوتا ہے ہندوؤں کے کسی نبی نے بھی ایسی ہی کوئی بات کہی ہو گی جسے غلط طور پر سمجھنے کی وجہ سے ان میں پانڈے بن گئے ہیں۔۲۴- اسلام تو ہر بات کے متعلق تفصیل سے بیان کرتا ہے مگر پرانے مذاہب میں صرف اشارے ہی ہوتے تھے۔ہندوؤں میں برہمن کو کھلانا بہت ثواب سمجھا جاتا ہے۔۲۵، شراده ۲۶ کے دنوں میں امراء انہیں خوب کھلاتے ہیں۔جب وہ خوب کھا