خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 1

1 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تعارف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فیضان بے پایاں ایک چشمہ رواں کی شکل میں کئی سمتوں میں جاری ہے۔اس کی ایک عظیم نہر قدرت ثانیہ یعنی خلافت حقہ ہے جس میں ایک عالم کی سیرابی کا سامان ہے۔سلسلہ خلافت آیات اللہ میں سے ایک عظیم الشان اور جلیل القدر نشان ہے۔یہ وہ حبل اللہ ہے جس کے ساتھ وابستگی ہر شر سے حفاظت اور ہر خیر کے اکتساب کا ذریعہ ہے۔خلافت ثانیہ کے نصف صدی سے زائد دور میں یہ نشان جس قدر درخشندگی کے ساتھ ظہور پذیر رہا وہ تاریخ اسلام کا ایک روشن باب بن چکا ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے مقاصد اور فرائض میں سے ایک اہم مقصد اور فرض یہ بھی ہے کہ فاؤنڈیشن خلافت ثانیہ کے انوار اور فیوض کے سرچشموں کو اس طور پر محفوظ کرنے کا سامان کرے کہ وہ ہمیشہ کے لئے سالکین کی سیرابی کے لئے میسر رہیں۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود کے خطبات عید الفطر کی تدوین اور اشاعت انہی مساعی کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور ایک مبارک اقدام ہے اور خدا کے فضل - سعادت فاؤنڈیشن کو نصیب ہوئی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ خاکسار یقین رکھتا ہے کہ احباب جماعت اس اقدام کا بصد شوق خیر مقدم کریں گے اور اس سے پورا فائدہ اٹھانے کی سعی کریں گے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحم سے ایسا ہی کرے۔آمین