خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 486 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 486

۴۸۶ معلوم ہوتا ہے بات کی ہے۔ میں نے کہا تم انتظار کرو اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگو کہ جب تم بولا کرو تو خدا تعالی صرف تمہاری زبان سے نہ بولے بلکہ لوگوں کے دلوں میں بھی بولے جس دن وہ لوگوں کے دلوں میں بولنے لگے گالمبی چوڑی تقریروں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی سارا یورپ تمہاری بات ماننے لگ جائے گا۔ پس دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں بھی بولے اور پھر سارے پاکستان اور پاکستان سے باہر جس قدر غیر مسلم ہیں ان کے دلوں میں بھی بولے تا کہ وہ بھی رسول کریم مسلم پر درود بھیجنے لگ جائیں۔ جب یہ ہو جائے گا تو ہماری مشکلات دور ہو جائیں گی اور مبلغین کی کوفت بھی جاتی رہے گی اب تو وہ دس دس سال میں کسی ایک کو شکار کر کے لاتے ہیں۔ مگر پھر وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُوْنَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا ال کا نظارہ نظر آنے لگے گا اور ہزاروں ہزار لوگ اسلام میں داخل ہونے لگ جائیں گے ۔ مگر یہ دن لانا خدا کے اختیار میں ہے ہمارے اختیار میں نہیں۔ ہم لوگوں کے کانوں میں بولتے ہیں اس لئے وہ کورے کے کورے رہتے ہیں۔ ہم اپنا گلا بھی پھاڑتے ہیں مگر وہ کپڑے جھاڑ کر چلے جاتے ہیں۔ جب خدا ان کے دلوں میں بولے گا تو اس کی آواز کانوں پر نہیں بلکہ دل پر پڑے گی اور دل کو کوئی جھاڑ نہیں سکتا اس لئے وہ ہمیشہ ان کے اندر رہے گی۔ (الفضل ۱۸۔ اپریل ۱۹۵۸ء) الله ۶۱۵۳۳ء - ۱۶۰۳ء ۶۱۸۱۹ - ۱۹۰۱ء سلام ۱۴ ۱۵ اگست ۱۹۴۷ء صحیح بخاری كتاب العيدين باب الاكل يوم الفطر قبل الخروج - صح بخاری کتاب الصوم باب صوم يوم الفطر ل البقرة : ۱۷۸ الذريت: ۲۰ تاریخ احمدیت جلد ۴ صفحه ۵۵۰ حضرت عبد الرحمن بن عوف - بنو زہرہ - ۶۵۷۹ - ۶۵۲ء عہد عثمانی میں وفات پائی۔ و سیر الصحابه حصہ اول صفحه ۱۲۰ حضرت مولوی شیر علی صاحب (۱۸۷۵ء ۱۹۴۷ء) مترجم قرآن کریم انگریزی و ایڈیٹر