خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 46 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 46

۴۶ تیار رہیں۔رمضان کا مہینہ ان کو یہی سبق دینے آیا تھا پس وہ اس سے یہ سبق لیں۔خدا تعالٰی مومن کی نسبت فرماتا ہے اِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ وَهُدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِى التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقَرَانِ وَمَنْ اَوْفَى بِعَهْدِهِ مِنَ اللهِ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِى بَايَعْتُمْ بِهِ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ پس آؤ ہم اللہ سے ہی سودا کریں کہ اپنی جان و مال اس کے حضور میں پیش کر دیں جنت کے بدلے۔پھر وہ جس طرح چاہے ہماری جانوں اور مالوں کو صرف کرے۔ہمارا یہ کام ہو کہ خدا کی راہ میں جان و مال سب کچھ پیش کر دیں اور ان کے دینے میں کوئی عذر نہ ہو۔پس جب ہم خدا سے یہ بیچ کر لیں گے اور یہ عہد نامہ پختہ ہو جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم کو خوش ہونا چاہئے کہ تم نے بہت اچھا سودا کیا ہے۔دنیا میں لوگ بہت سے سودے فائدہ اور نفع کی خاطر کرتے ہیں مگر ان کا فائدہ یقینی نہیں ہو تا مگر خدا کہتا ہے کہ جب تم مجھ سے بیچ کر لو گے تو تمہارا نفع یقینی ہے۔وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیمُ۔یاد رکھو یہ بڑی کامیابی اور اس سودے میں بڑا نفع ہے۔پس مومن کی تو یہ عید ہے کہ وہ خدا کی راہ میں جان لڑا دے۔مال پانی کی طرح بہا دے جب وہ اس بیج کو پورا کرتا ہے تو اس کو خوش ہونا چاہئے کیونکہ حقیقی عید اسی شخص کی ہے جس نے خدا سے بیع کی اور اس کے حضور اپنا سب کچھ ڈال دیا۔اسلام ایک مسلمان کو خوشی کا اسی وقت مستحق سمجھتا ہے جب وہ خدا کی راہ میں قربانی کرے۔یہاں موجود ہونے والے دوست اچھی طرح اس بات کو سن لیں اور باہر کے دوست اخبار کے ذریعہ معلوم کر کے یاد رکھیں۔ہر انسان سوچے کہ اس نے اپنے اندر اس عرصہ میں کیا تبدیلی پیدا کی ہے کہ خوش ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے خوشی اس کے لئے ہے جس نے خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ ڈال دیا۔بہت لوگ ہیں جو خدا کی راہ میں جان کو محنت و مشقت میں ڈالنے سے بخل کرتے ہیں پھر بہت ہیں جو مال دینے سے بچتے ہیں مگر یاد رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے انعام اسی وقت حاصل ہو سکیں گے جب کہ اس کی راہ میں اپنی کسی چیز کو نثار کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔آج اسلام پر جو مصیبت کا زمانہ ہے وہ محتاج بیان نہیں۔دشمن ہر طرف سے اس پر حملہ آور ہیں۔اسلام پر اس سے بڑھ کر خطرناک وقت کوئی نہیں گذرا۔شیطان اپنی ساری فوجوں