خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 412 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 412

۲۱۲ ہیں۔ پس جماعت کو کوشش کرنی چاہئے کہ اس کے لئے یہ تینوں عید میں ہی جمع ہوں اور اس کی عیدیں کامل عیدیں ہوں اور جماعت کا ہر فرد یہ عہد کرلے کہ جماعت کو جس قسم کی قربانی کی ضرورت ہوگی میں وہ قربانی کروں گا اور خواہ مجھ پر کتنے ہی ابتلاء آئیں میں جماعت کا دامن نہیں چھوڑوں گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کو ہر میدان میں ثابت قدم اور ہر قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے اور آ۔ آپ لوگوں کی عیدیں حقیقی عیدیں ہوں۔ آمین (الفضل ۱۱۔ ستمبر ۱۹۴۶ء) بچہ کی ولادت کے ساتویں دن لڑکا ہو تو دو بکرے اور لڑکی ہو تو ایک بکرا بطور عقیقہ ذبح کرنا مسنون ہے۔ عقیقہ کے اصل لغوی معنوں میں چیرنے اور کاٹنے کا مفہوم پایا جاتا ہے۔ اصطلاحاً اس کے معنی نومولود کے بال اُتروانا اور اس موقع پر بچے کی طرف سے جانور ذبح کرنے کے ہیں۔ (صحیح بخاری کتاب العقيقة باب امالة الاذى عن الصبي في العقيقة ترندى باب ماجاء فى العقيقة جلدا صفحه ۱۸۳ نیل الاوطار جلد ۵ صفحه ۱۳۲ صحیح بخاری كتاب النكاح باب الوليمة ولو بشاة - صحیح بخاری کتاب النکاح باب الصفرة للمتزوج وراه صحیح مسلم كتاب العيدين باب العيدين - صحیح بخاری کتاب العيدين باب سنة العيدين لاهل الاسلام صحیح بخاری کتاب الاضاحي باب ما يوكل من لحوم الاضاحی - سنن ابی داؤد باب اذا وافق يوم الجمعة يوم عيد - الجامع الصغير للامام الحافظ السيوطي الجزء الاول صفحه ۸۴ مصری ۱۳۰۶ھ ه مجانی الادب ۲ بحواله دروس الادب صفحه ۹۰ ل تفسیر در منثور جلد ۴ صفحه ۳۶۱ زیر آیت والبدن جعلناها لكم من شعائر الله