خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 367 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 367

نہیں سکتا۔صرف امریکہ نے پچھلے سال ایک لاکھ چالیس ہزار ہوائی جہاز تیار کئے ہیں 19 اور ایک ایک ہوائی جہاز ایسا ہوتا ہے جو شہروں کے شہر برباد کر دیتا ہے۔وہ جنگ جس کے متعلق کئی مسلمان یہ خیال کرتے تھے کہ اس میں انگریزوں کے دشمن غالب آجائیں گے اسی جنگ ނ نے انہیں اس قدر اسلحہ جمع کرنے کی طاقت دے دی ہے کہ اب ان کے سامنے دنیوی لحاظ سے کسی کے کھڑے ہونے کا امکان بھی نہیں ہو سکتا۔جس وقت جرمنی نے حملہ میں ابتداء کی ہے وقت ہزاروں لاکھوں مسلمان اور کروڑوں کروڑ ہندو اور دوسرے مذاہب کے پیرو یہ خیال کرتے تھے کہ اس جنگ کے دوران میں انگریز اتنے کمزور ہو جائیں گے کہ وہ دنیا پر حکومت کرنے کے قابل نہیں رہیں گے مگر ہوا یہ کہ جنگ کو فتح کرنے کی نیت سے انہوں نے ایسی شاندار قربانی کی ہے اور ایسے ایسے اسلحہ جمع کر لئے ہیں کہ اب ان کے مقابلہ میں کھڑے ہونے کی کوئی جرات تک نہیں کر سکتا۔لاکھوں لاکھ ہوائی جہاز انگلستان اور امریکہ نے جمع کر لئے ہیں اور ان کے مقابل کی وہ طاقتیں جو ان کا ہاتھ روک لیا کرتی تھیں کچلی جارہی ہیں۔اب تک ان طاقتوں کو اگر ظلم سے کسی چیز نے باز رکھا تھا تو وہ یہ نہیں تھی کہ وہ ظالم نہیں تھیں بلکہ وہ اس لئے دو سروں پر ظلم کرنے سے رُکی ہوئی تھیں کہ وہ چاہتی تھیں کہ اس دوران میں اپنی طاقتوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھا لیں۔پس وہ اگر ظلم سے رُکی رہی ہیں تو ایشیائیوں کی بھلائی کے خیال سے نہیں بلکہ اپنی طاقت بڑھانے کے خیال سے اور اس وجہ سے کہ وہ اپنے اندر مقابلہ کی اور زیادہ قوت پیدا کر لیں مگر آج وہ تمام طاقتیں جو سو سال سے بعض مغربی طاقتوں کو روک رہی تھیں اس طرح کچلی جارہی ہیں کہ ایک دو سال کے اندر اندر ان کی پرانی طاقت اور قوت ایک کہانی بن کر رہ جائے گی اور وہ ایسے ہی کمزور ہو جائیں گے جیسے ہمارے ہمسایہ سرحدی قبائل ہیں کہ لڑائی کے ان کے پاس کوئی سامان نہیں۔وہ اس طرح تو کرلیں گی کہ کبھی کسی انگریز کو مار دیا یا کبھی کسی امریکی کو مار دیا مگر با قاعدہ لڑائی کرنے کی جرات ان میں نہیں رہے گی اور نہ ان سامانوں کے مقابلہ میں کسی کو جرات ہو سکتی ہے جو آج انگریزوں اور امریکنوں کے پاس ہیں۔ان پر لڑائی کرنے کی اب امید رکھنا ایسا ہی ہے جیسے لاکھوں ہوائی جہازوں کے مقابلہ میں کوئی شخص سرحدی افغانوں پر امید رکھے کہ وہ ان کا مقابلہ کر سکیں گے۔لاکھوں ہوائی جہاز تو کیا اگر ان کا سواں حصہ بھی آجائے تو کیا سرحد کی کوئی طاقت ان کا مقابلہ کر سکتی ہے ؟ تو اللہ تعالٰی نے وہ الفاظ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منہ سے کہلوائے تھے کہ