خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 317 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 317

اچھی حالت کو اور بھی سنوارے تا ایسا نہ ہو کہ پچھلی عمارت بھی گر جائے۔جب کسی شخص کے پاس ایک پیسہ ہو تو وہ اس کی حفاظت بہت کم کرتا ہے مگر جب ایک ہزار روپیہ ہو جائے تو زیادہ انتظام حفاظت کا کرتا ہے۔پس اگر اعمال صالحہ ایک خزانہ ہیں تو خزانہ جتنا بڑھے اتنی ہی اس کی حفاظت زیادہ کرنی چاہئے۔میں حج سے جب واپس آیا تو ایک دن جہاز کے انگریز کپتان نے مجھے کہا کہ میرے نائب کو اسلام کی طرف رغبت ہے آپ میرے پاس آئیں تو اس سے بات چیت کراؤں۔دراصل اسے خود بھی دلچسپی تھی۔کپتان کے کمرہ میں عام لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی سوائے ان کے جن کو وہ خود بلائے۔میں وہاں گیا تو پہلے وہ مجھے مشینری دکھاتا رہا اور بتا تا رہا کہ اس طرح جہاز کو چلاتے ہیں۔چائے وغیرہ بھی پلائی اور کہا کہ میں نے آپ کو اس لئے ی بلایا ہے کہ میرا نائب اسلام کی طرف مائل ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اگر اس نے مسلمان ہونا ہے تو آپ کے ہی ذریعہ ہو جائے۔اس نے اسے بلایا مگر میں نے محسوس کیا کہ اس کا رنگ مذاق کا رنگ تھا۔راستی کی تحقیقات اس کی غرض نہ تھی۔وہ مسائل پوچھتا رہا۔دوران گفتگو میں کپتان نے مجھے کہا کہ اب تو آپ حج کر آئے ہیں۔اب تو خواہ کوئی عمل کریں جائز ہے۔میں نے کہا کیوں؟ وہ کہنے لگا کہ پچھلا تختہ اب صاف ہو چکا ہے اس لئے اب آپ نئے گناہ کر سکتے ہیں۔میں نے اسے کہا کہ جس شخص نے نیا سوٹ پہنا ہو وہ زیادہ حفاظت اس کی کرتا ہے یا پہلے میلے کپڑوں کی۔اس نے کہا ہر شخص نئے سوٹ کو داغ سے بچانے کی زیادہ کوشش کرتا ہے۔اس پر میں نے کہا کہ پھر آپ مجھے یہ مشورہ کس طرح دیتے ہیں کہ حج کے نتیجہ میں جو نیا لباس مجھے ملا ہے اسے زیادہ خراب کروں۔تو مومن کو جب بھی نیکی کرنے کا موقع ملے اسے چاہئے کہ بجائے مغرور ہونے کے اور احتیاط سے کام لے اور رمضان یا دوسری عبادتوں کے بعد ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ہمارا فرض ختم ہو گیا۔اگر تو رمضان میں ہم نے کچھ کمایا نہیں تو ہمارے لئے فخر کی کونسی بات ہے اور اگر کمایا ہے تو پھر اس خزانہ کی حفاظت زیادہ ضروری ہے جو حاصل کیا ہے تا چور نہ لے جائیں۔یاد رکھو چور ہمیشہ وہیں پڑتا ہے جہاں کچھ ہو اور جب تم نے کوئی نیکی کی ہے اور خزانہ جمع کیا ہے تو کیا تم سمجھتے ہو کہ شیطان اب تم پر حملہ آور نہیں ہو گا۔پس اگر تم نے رمضان میں کچھ کمایا نہیں تو تمہارا لنخر فضول ہے اور اگر کمایا ہے تو یاد رکھو کہ اب ڈاکہ ضرور پڑے گا۔اب تمہارے گھر میں خزانہ ہے جسے شیطان ضرور چرانے کی کوشش کرے گا۔پہلے تمہارے پاس کچھ نہ تھا مگر اب رمضان کے نتیجہ میں تمہارے ہاتھ 21