خطبات محمود (جلد 1) — Page 279
۲۷۹ حصہ روزے افراد کے لئے ہوتے تو ایک مہینہ خاص طور پر کیوں مقرر کر دیا جاتا اور کیوں کہا جاتا کہ اسی ایک مہینہ میں سب لوگ روزے رکھیں۔اس ایک مہینہ میں تمام مسلمانوں پر یہ واجب کر دینا کہ وہ روزے رکھیں بتاتا ہے کہ روزوں کا ایک حصہ جہاں افراد کے لئے ہے وہاں ایک اس کا قوم کے لئے بھی ہے تبھی اللہ تعالیٰ نے سب لوگوں کو روزوں پر لگا دیا تا قومی بیداری پیدا ہو۔اگر افراد کے لئے روزے ہوتے تو یہ کیفیت پیدا نہ ہوتی اور ہر شخص کو اجازت ہوتی کہ جس مہینہ میں چاہے روزے رکھے۔مگر اب ایک مہینہ میں سب کو اکٹھا کر دیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ان دنوں میں ایک قومی بیداری پیدا ہو جاتی ہے۔بچے بھی سحری کے وقت اٹھ بیٹھتے ہیں اور گو روزہ نہ رکھیں مگر سحری کھا لیتے ہیں۔اسی طرح ان دنوں میں مساجد لوگوں سے بھری رہتی ہیں لوگ تراویح پڑھتے ہیں ، تجد ادا کرتے ہیں، دعاؤں کرتے ہیں کہ یہ شعور الگ الگ روزے رکھ کر پیدا نہیں ہو سکتا تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے ایک مہینہ مقرر کر دیا اور حکم دے دیا کہ اس مہینہ میں سوائے معذوروں کے سب لوگ روزے رکھیں۔سلا، اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے نماز با جماعت ہے جو نماز فردی ہوتی ہے اس کے متعلق حکم ہے کہ جہاں جس کا جی چاہے پڑھ لے۔چاہے تو گھر میں پڑھ لے اور چاہے تو مسجد میں پڑھ لے ۱۴ مگر نماز با جماعت کے لئے ایک امام مقرر کر دیا اور حکم دے دیا کہ سب لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھیں۔ها پس نماز با جماعت بھی فردی نہیں بلکہ قومی عبادت ہے اسی طرح رمضان کے روزے فردی عبادت نہیں بلکہ قومی عبادت ہیں۔حج بھی فردی عبادت نہیں بلکہ قومی عبادت ہے۔غرض جس عبادت کے ساتھ خدا تعالیٰ نے اجتماع کی شرط لگادی ہے وہ شرط صاف بتاتی ہے کہ وہ قومی عبادت ہے اور جس کے ساتھ شرط نہ ہو وہ فردی عبادت ہوتی ہے۔نفلی روزہ فردی عبادت ہے ، گھر پر جو نمازیں پڑھی جاتی ہیں وہ فردی عبادت ہیں، عمره فردی عبادت ہے مگر جج قومی عبادت ہے۔اسی طرح چنده عام یا صدقہ و خیرات فردی عبادت ہے مگر ز کوۃ قومی عبادت ہے کیونکہ اس کے متعلق حکم ہے کہ بیت المال میں جمع ہو اور قوم کی ترقی کے لئے خرچ ہو۔تو ان ساری عبادتوں میں ایک حصہ قوم کا ہے اور ایک افراد کا حج فرض ہے۔مگر عمرہ نفل اسی لئے حج قومی عبادت ہے اور عمرہ فردی۔نوافل فرض نہیں وہ فردی عبادت ہیں مگر نماز با جماعت فرض ہے اور وہ قومی عبادت ہے۔نفلی صدقہ فردی عبادت ہے مگر ز کوۃ فرض ہے اور وہ قومی عبادت ہے۔اسی طرح رمضان کے علاوہ دوسرے دنوں کے روزے فردی عبادت ہیں اور وہ