خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 223 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 223

۲۲۳ ہر اک نیکی کی جڑھ القا ہے اگر یہ بڑھ رہی سب کچھ رہا ہے اس اتقا کیا ہے یہ خدا کی محبت کا نام ہے اور القا کے معنی ہیں خدا تعالیٰ کو پناہ بنا لینا اور وہ پناہ اس کی ہو سکتی ہے جس کے دل میں اس کی محبت ہو۔ پس دعائیں کرو کہ ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو اور ساری جماعت کے لئے دعائیں کرو ہماری جماعت تمدن کا نیا ظہور ہے۔ خدا تعالیٰ نے دنیا کی ترقیات کے مسلسل دور رکھے ہیں اور مسیح موعود کا زمانہ تمدنی ترقیات کا دور ہے۔ میں اس وقت اس وسیع مضمون کو چھیڑنا نہیں چاہتا۔ صرف یہی کہتا ہوں کہ یہ تعاون کا زمانہ ہے۔ پس دعاؤں سے ایک دوسرے کی مدد کرو۔ ہمارا کام بہت بڑا ہے مگر دعا ایک ایسا جادو اور منتر ہے کہ جس سے یہ بالکل آسان اور معمولی ہو جاتا ہے - إِنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ قَلْبِهِ - ۲۰ کے بھی یہی معنی ہیں ۔ اللہ تعالی کافروں کو ڈراتا ہے کہ تمہارے دل ایسے سیاہ کروں گا کہ تو بہ بھی نصیب نہ ہوگی اور مومن کو جرات دلاتا ہے کہ تبلیغ سے نہیں گھبرانا چاہئے کیونکہ دل میرے ہاتھ میں ہیں۔ اب میں دعا کرتا ہوں آپ بھی دعا کریں اسلام کے غلبہ اور سلسلہ کی ترقی کے لئے بھی دعا کریں اور یہ بھی کہ اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنی بچی محبت اور عشق عطا کرے۔ ل مقوی اعصاب (الفضل ۵۔ فروری ۱۹۳۳ء) خطبہ جمعۃ الوداع فرموده ۲۷ جنوری ۱۹۳۳ء شائع شدہ الفضل مؤرخہ ۲۔ فروری ١٩٣٣ء صحیح بخاری کتاب الصوم م باب هل يقول اني صائم اذاشتم صحیح مسلم کتاب الجهاد و السير باب كراهية الطروق وهوالد خول ليلا لمن ورد من سفر - تذکرہ اولیائے کرام ادبستان لاہور صفحہ ۹۷ تا ۹۹ ل تذكره مطبوعه الشركته الاسلامیہ صفحہ ۴۱۵٬۴۰۷ لك تذكره مطبوعه الشركته الاسلامیه ۴۷۴۶۴۱۵ الشعراء : الكهف :