خطبات محمود (جلد 1) — Page 221
٢٢١ چندہ موصیوں کے چندوں سے زیادہ ہی ہو۔پھر مجھے یاد آیا میرا ایک الہام بھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے تھوڑے دنوں بعد مجھے الہام ہوا اِعْمَلُوالَ دَاوُدَ شُكْرًا - ۳۳ ، یعنی اللہ تعالیٰ بعض لوگوں سے مشقت اٹھا دیتا ہے مگر ان کا فرض ہوتا ہے کہ شکریہ کے طور پر پھر بھی عمل کریں۔شاید یہ الہام میرے اسی وہم کے ازالہ کے لئے ہو۔تو رمضان کے مقام پر عمل کر کے عید کا مقام آنا چاہئے اس کے بعد شکر کا مقام آتا ہے۔پس یہ وہ سبق ہے جو ہمیں عید دیتی ہے۔اسے یاد رکھنا چاہئے۔عید کچھ حاصل ہو جانے کا نام ہے پس کوشش کرو کہ خدا مل جائے۔ابتدائی حالت سے مایوس مت ہو کیونکہ عید مایوسی سے بھی بچاتی ہے۔دیکھو آج جن کے گھروں میں میت پڑی ہوگی عید ان کے لئے بھی آئی ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ عید سب کے لئے مقدر ہے۔یہ مت سمجھو کہ حقیقی عید حاصل نہ ہو گی۔مانگو تمہیں دیا جائے گا، کھٹکھٹاؤ تمہارے لئے کھولا جائے گا۔۳۴، پس مایوسی چھوڑ کر کوشش کرو کہ عید ملے یعنی خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہو۔یہ وہ چیز ہے جس کے لئے بندے کو پیدا کیا۔جس دن یہ مل گئی خواہ تھوڑی ہی ہو اسی دن سمجھ لو دروازہ کھل گیا اور تعلقات قائم ہو گئے۔پھر تم ہی انہیں تو ڑو تو تو رو خدا تعالیٰ نہیں توڑے گا۔اس نے فرما دیا ہے۔اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ - ۳۵ ، یعنی ہم تعلقات نہیں تو ڑا کرتے تم بے شک تو ڑو تو تو رو اور اگر خود توڑو گے تو تمہارا قصور ہو گا۔تمہارے لئے وسیع اور غیر محدود انعامات کا دروازہ کھلا ہے اگر چاہو تو آسانی سے حاصل کر سکتے ہو صرف دل کی صفائی کی ضرورت ہے۔پس جلن اور سوزش پیدا کرو پھر پانچوں انگلیاں گھی میں ہوں گی کیونکہ اس وقت اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔خطبہ ثانی میں فرمایا۔میں اب دعا کروں گا اللہ تعالٰی جماعت کے لئے حقیقی عید لائے۔آپ بھی دعا کریں اور بیرونی جماعتوں کو بھی شامل کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ایسی برکات دی ہیں کہ بیعت کرتے ہی خدا تعالیٰ سے تعلق کا دروازہ کھل جاتا ہے پھر اپنی غفلت سے کوئی محروم ہو جائے تو علیحدہ بات ہے وگرنہ کوئی سچا احمدی ایسا نہیں جس کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسی گھڑی نہ آئی ہو کہ اسے خدا تعالیٰ نہ ملا ہو۔یہ خزانہ تو ہر ایک کو مل جاتا ہے آگے اسے بڑھانا یا گھٹانا یا ضائع ہی کر دینا اپنے اختیار میں ہے۔میں یہ نہیں مان سکتا کہ کسی احمدی کو خدا ملتا ہی نہیں اگر تم کہو کہ اس وقت سورج نہیں چڑھا ہوا تو میں اسے مان سکتا ہوں اور 15