خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 188

۱۸۸ مجھے کھلاتا ہے اور اصل کھانا یہی ہے۔سید عبد القادر جیلانی 11 کے متعلق آتا ہے انہوں نے فرمایا میں کھانا نہیں کھاتا جب تک خدا تعالیٰ مجھے الہام نہیں کرتا کہ اے عبد القادر تجھے میری ہی ذات کی قسم کھا۔کلہ اسی طرح آپ بہت قیمتی لباس پہنا کرتے تھے۔لکھا ہے آپ کا ایک ایک جوڑا ہزار دینار یعنی قریباً چودہ ہزار روپیہ کی مالیت کا ہوتا تھا۔۱۸ اور آپ اسے بہت جلدی جلدی تبدیل کیا کرتے تھے۔آپ پر جب اعتراض کیا گیا کہ یہ اسراف ہے تو آپ نے فرمایا کہ میں تو کوئی کپڑا نہیں پہنتا جب تک میرا خدا مجھے نہیں کہتا کہ اے عبد القادر تجھے میری ذات کی ایسا کپڑا پہن۔19 اور نہیں کھاتا جب تک خدا تعالیٰ نہیں کھلاتا۔اولیا اللہ تو کبھی بھی خدا کے حکم کے بغیر نہیں کھاتے اور نہیں پہنتے لیکن یہ عید کا دن ایسا ہے جب ہر مومن کو خدا کھلاتا ہے۔پس عید کے متعلق رسول کریم ملی و و و و ویو کا یہ فرمانا کہ یہ کھانے پینے کا دن ہے۔اس کا یہی مطلب ہے کہ اس دن مومن خدا کے حکم سے کھاتا پیتا ہے نہ یہ کہ اس طرح پیٹ بھر کر کھاؤ جس طرح ہند و پانڈے کھاتے ہیں۔اور اصل کھانا یہی ہے جو خدا کے حکم سے کھایا جائے۔اگر خدا تعالیٰ یہ حکم دیتا کہ عید کے دن بھی روزہ رکھو تو ہم رکھتے۔اگر اس کا حکم ہو تا کہ بیماری اور سفر میں بھی روزہ رکھو تو ہم اس حالت میں بھی روزہ رکھتے اور اگر وہ حکم دیتا کہ رمضان کے بعد بھی روزے رکھتے جاؤ تو ہم اس کی بھی تعمیل کرتے۔مگر خدا تعالیٰ نے عید کے دن کھانے پینے کا حکم دیا ہے اور رسول کریم میں یا لیلی نے فرمایا ہے جو عید کے دن روزہ رکھتا ہے وہ شیطان ہے۔۲۰، اس کی یہی وجہ ہے کہ یہ وہ دن ہے جب خدا تعالٰی اپنے بندہ سے کہتا ہے آج تو میرے لئے کھا اور پی۔پس چاہے انسان ایک لقمہ ہی کھائے یا ایک گھونٹ ہی پانی پیئے اصل کھانا پینا یہی ہے جو خدا کے حکم کے ماتحت کھایا گیا اس لئے آج لباس تبدیل کرنا دین ہے، آج کھانا پینا دین ہے، آج جسم کی صفائی کرنا دین ہے، آج میاں بیوی کا تعلق دین ہے اور یہ دین کیا ہی خوش کن دین ہے کہ جس میں ظاہری لذات بھی عبادات بن گئیں۔ہر ایک انسان کا یہ مقام نہیں ہوتا کہ ہمیشہ کے لئے اپنے اوپر یہ حالت طاری رکھے۔صرف کامل اولیاء اللہ کو ہی یہ مقام حاصل ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ چونکہ اپنے کسی بندہ کو بھی اس درجہ سے محروم نہیں رکھنا چاہتا اس لئے اس نے چاہا کہ میرے تمام بندے کم از کم ایک دن تو یہ مقام حاصل کر لیں اس کے لئے اس نے فرمایا میرا حکم ہے کہ اس دن کھایا پیا جائے۔اس سے انکار گناہ ہے جس طرح ابلیس نے سجدہ سے انکار کیا۔۲۱ تو شیطان بن گیا اسی طرح آج کے دن جو نہ کھائے پیئے گا وہ