خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 160 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 160

ایک فرد کو گھبراہٹ اور مایوسی سے بچنا چاہئے اور اس کے لئے حقیقی گریمی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الہامات پڑھے جائیں۔ میں سمجھتا ہوں اگر کوئی ایک دفعہ بھی ان الہامات کو پڑھ پڑھ جائے تو وہ مصیبتیں جنہیں وہ سمجھتا ہو گا کہ کچل ڈالیں گی گی ایک پر سے بھی ہلکی ہو جائیں گی۔ پس آج کے دن میں حقیقی عید کے متعلق جو نصیحت کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام پڑھنے چاہئیں۔ جب ان کو پڑھو گے تو تمہیں اپنے مصائب اُڑتے نظر آئیں گے اور جو قربانیاں تم دین کے لئے کر رہے ہو ان کے متعلق معلوم ہو گا کہ تم خدا کو دے کیا رہے ہو اور تمہیں ملنے والا کیا ہے۔ اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی ہمیں اس عید کے سچے مستحق بنائے ۔ وہ عید تو ہو گی مگر ہم بھی اس عید کو دیکھیں ، خدا کے کلام کو پھیلتا ہوا پائیں، اس کے برگزیدہ رسول سی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام ) والسلام کی عزت پھیلے اور اس کے دین کی اتنی اشاعت ہو کہ دوسرے مدار دوسرے مذاہب اس میں بھسم ہو جائیں ۔ (الفضل ۳۔ اپریل ۱۹۲۸ء) ال الله سنن ابی داؤ د كتاب الصيام باب صيام ايام التشريق - صحیح بخاری كتاب العيدين باب الا كل يوم النحر صحيح بخارى كتاب العيدين باب الا كل يوم الفطر قبل الخروج مسند احمد بن حنبل الجز الاول دار المعارف مصر حديث نمبر ۲۸۲٬۲۲۴٬۱۶۳- صحيح بخارى كتاب العيدين باب الاكل يوم النحر کرسمس کے ایام ۔ ۲۵۔ دسمبر کو حضرت مسیح کی ولادت کی خوشی منائی جاتی ہے۔ انسائیکلو پیڈیا ریلیجن اینڈ ایتھکس جلد ۳ صفحہ ۱۰۱ ه المائدة ١١٥ ل النمل - ۷۶ کہ نماز عید ساڑھے نو بجے حضرت مسیح موعود" کے باغ میں پڑھی گئی۔ نماز پڑھنے کی جگہ کو تاہی سے ایسے مقام پر بنائی گئی جہاں شہد کی مکھیوں کے چھتے لگے ہوئے تھے اس لئے دوران خطبہ بہت بے لطفی پیدا ہوئی اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کو باغ سے باہر نکل کر