خطبات محمود (جلد 1) — Page 158
۱۵۸ ہیں کہ کیا بنے گا۔پھر وہ اس لئے گھبرا رہے ہیں کہ وہ مزدور جن کی جہالت سے فائدہ اٹھاتے تھے اب کہہ رہے ہیں کہ ہمارے حقوق ہمیں دو۔پھر بادشاہ گھبرا رہے ہیں کیونکہ رعایا کہتی ہے ہمیں کسی بادشاہ کی ضرورت نہیں ہم ملک پر آپ حکومت کریں گے۔پھر حکومتیں گھبرا رہی ہیں کہ کیا بنے گا کیونکہ اس قسم کے خیالات پیدا ہو رہے ہیں کہ کیوں نہ گاؤں گاؤں اور شہر شہر کی حکومت اپنی ہو۔پھر غریب گھبرا رہے ہیں کہ مالدار ہمیں کچلے ڈالتے ہیں اور مالدار گھبرا رہے ہیں کہ غریب ہمارے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں۔ہندو گھبرا رہے ہیں کہ مسلمان ان کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مسلمان ڈر رہے ہیں کہ ہندو ان کو تباہ کر رہے ہیں۔غرض ہر قوم ہر طبقہ اور ہر ملک میں گھبراہٹ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔اگر کوئی ایسی جماعت ہے جو اپنے مذہب پر پکی اور امید و یقین سے پُر ہے تو وہ احمدی جماعت ہے۔وہ لوگ جو واقعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لاتے ہیں وہ سمجھتے اور یقین رکھتے ہیں کہ سب کچلے جائیں گے صرف ہم باقی رہیں گے۔ہر ایک کو موت نظر آ رہی ہے اور صرف ہم کو زندگی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ ہمارے متعلق ہی کہا گیا ہے۔آسمان سے کئی تخت اترے پر تیرا تخت سب سے اوپر بچھایا گیا۔سال پس دوسری بادشاہتوں کو خطرہ ہے کہ وہ ٹوٹ جائیں گی مگر ہمیں امید ہے کہ بادشاہت دی جائے گی۔حکمران ڈر رہے ہیں کہ ان کی حکومت جاتی رہے گی مگر ہم خوش ہیں کہ ہمارے ہاتھ میں دی جائے گی۔لوگ ڈر رہے ہیں کہ تباہ ہو جائیں گے مگر ہم خوش ہیں کہ خدا تعالیٰ کا ہم سے وعدہ ہے کہ کوئی تمہیں تباہ نہیں کر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا گیا ہے کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔۱۴ آگ سے مراد وہ مصیبتیں اور تباہیاں ہیں جو کچل دینے والی ہوتی ہیں پس وہ بلا ئیں اور مصیبتیں دنیا پر نازل ہو رہی ہیں جو بھسم کر دینے والی ہیں مگر خدا تعالیٰ کا کلام جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوا۔اس میں بتایا گیا کہ کہو آگ سے نہ ڈراؤ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔پس یہ مصیبتیں تو ہماری ترقی کے لئے ہیں ہمیں کسی طرح کچل سکتی ہیں۔غلام کے کیا معنی ہیں یہ کہ جس کا غلام ہوتا ہے اس کا کام کرتا ہے۔پس یہ مصیبتیں جو نازل ہو رہی ہیں ان سے کسی احمدی کو نہیں گھبرانا چاہئے کیونکہ خدا کہتا ہے یہ ہماری غلام بنائی گئی ہیں۔یہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و اسلام سے وعدہ نہیں بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ آگ غلاموں کی غلام ہے۔گویا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلام ہیں ان کی بھی غلام ہے۔پس ہمارے -