خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 10 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 10

۱۰ (۳) فرموده ۲۴۔ اگست ۱۹۱۴ء مقام میدان نزد مسجد نور - قادیان) أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا لا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنُؤْمِنُ بِهِ وَنَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ لا أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِذْ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ هَلْ يَسْتَطِيعُ رَبُّكَ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ قَالَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنْ كُنتُمْ مُؤْمِنِينَ - قَالُوا نُرِيدُ أَنْ نَّاكُلَ مِنْهَا وَ تَطْمَئِنَّ قُلُوبُنَا وَنَعْلَمَ أَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَنَكُونَ عَلَيْهَا مِنَ الشَّهِدِينَ - قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا انْزِلَ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِأَوَّلِنَا وَآخِرِنَا وَآيَةً مِّنْكَ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ - قَالَ اللهُ إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ فَمَنْ يَكْفُرْ بَعْدُ مِنْكُمْ فَإِنِّي أُعَذِّبُهُ عَذَا بَا لَا أَعَذِّبُةَ أَحَدًا مِّنَ الْعَلَمِينَ ۔ ۔ ل ہر ایک انسان فطرتاً اپنی بھلائی اور بہتری اور اپنے لئے آرام چاہتا ہے۔ کوئی بیوقوف سے بیوقوف انسان بھی ایسا نہیں ہو گا جو اپنے لئے دُکھ چاہتا ہو لیکن اپنی نادانی کی وجہ سے بعض لوگ ایک سکھ طلب کرتے ہیں لیکن وہ اس کی وجہ سے دُکھ میں پڑ جاتے ہیں۔ ایک آدمی اپنے لئے آرام و راحت طلب کرتا ہے وہ الٹا اس کے لئے موجب تکلیف بن جاتا ہے، وہ انعام طلب کرتا ہے اور وہ اس کے لئے عذاب ہو جاتا ہے وہ ترقی طلب کرتا ہے جو تنزل ہو جاتی ہے اور وہ مفید چیزیں طلب کرتا ہے لیکن وہ اس کے لئے مضر ثابت ہوتی ہیں۔ اس طرح کے ہزاروں نظارے دنیا میں نظر آتے ہیں کہ ایک انسان بڑی خوشیوں اور بڑی امیدوں کے ساتھ ایک چیز کو طلب کرتا ہے لیکن وہ اس کے لئے دکھ کا موجب بن جاتی ہے۔ ایک انسان کے گھر اولاد نہیں وہ خود دعائیں کرتا لوگوں کو دعا کے لئے کہتا اور صدقہ و خیرات