خطبات محمود (جلد 1) — Page 476
کسٹرا ئل ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ رسول کریم میں یہ کہ ہم نے جو کچھ فرمایا تھا وہ درست تھا اگر وہ کافی شہد پلا دیتا تو اس کا بھائی ضرور تندرست ہو جاتا ہے لیکن اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مقام یہ بھی ہے کہ انسان کے کہ مریض کا پیٹ جھوٹا ہے۔آپ تو سمجھتے تھے کہ شہد پلانے سے مریض کو یقیناً صحت ہو جائے گی لیکن اس شخص کو یہ مقام حاصل نہیں تھا۔اس کا مقام یہ تھا کہ وہ کہتا میرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے ورنہ جو علاج رسول کریم میں ہم نے تجویز فرمایا تھا وہی درست ہے۔اس طرح جب خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں اپنے مامور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور فرمایا کہ عیسائیت اب شکست کھا جائے گی اور اکثر عیسائی اسلام کو قبول کرلیں گے اور دنیا میں رحم، انصاف ، عدل اور دیانتداری پیدا ہو جائے گی 11، تو چاہے بظاہر حالات تمہارا دل اسے مانے یا نہ مانے تم یہی کہو کہ جو کچھ خدا تعالیٰ نے کہا ہے وہی درست ہے۔تمہارے نزدیک یہ جھوٹ ہی سہی لیکن تم جھوٹ کی شکل میں سچ بولو کیونکہ خدا تعالیٰ کا قول بہر حال سچا ہے۔اگر تمہارے پاس کوئی اور شخص آتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ احمدی خراب ہوتے ہیں تو تم کہو مجھے بھی ایسا ہی نظر آتا ہے لیکن تم بھی جھوٹے ہو اور میں بھی جھوٹا ہوں۔اگر خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ دنیا کی اصلاح انہی لوگوں کے ذریعہ ہوگی تو انہی لوگوں کے ہاتھوں سے اصلاح ہوگی۔میں بھی تمہارے خیالات سے متفق ہوں لیکن ساتھ ہی نظر آ رہا ہے کہ میں بھی جھوٹا ہوں اور تم بھی جھوٹے ہو۔تمہارا تو فرض تھا کہ تم خدا تعالیٰ کی خاطر عید مناتے لیکن تم نے تو ماتم کرنا شروع کر دیا ہے اس سے بڑھ کر اور بد قسمتی کیا ہوگی کہ خدا تعالیٰ تو عید دے اور تم ماتم کرو۔پس تم خدا تعالیٰ کے کلام کے مناسب حال زبانیں بناؤ سبھی کامیابی ہوگی۔تم اپنا مقصد اور مدعا مت بھولو۔تمہارا مقصد یہ ہے کہ تم نے اسلام کے جھنڈے کو دنیا میں گاڑنا ہے۔یہ مت خیال کرد که یہ لوگ غریب ہیں فقیر ہیں۔بے شک یہ لوگ ظاہر میں غریب اور فقیر نظر آتے ہیں لیکن اسلام کا جھنڈا انہوں نے ہی گاڑنا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے یہی کہا ہے۔اگر تمہارا دل نہیں مانتا تو بے شک نہ مانے ہم کہیں گے تمہارا دل جھوٹا ہے خدا تعالیٰ سچا ہے اس نے جو بات کی ہے وہ بہر حال بچی ہے۔مجھے کوئی عزیز سے عزیز رشتہ دار بھی کسے کہ احمدیوں میں فلاں نقص ہے یا فلاں نقص ہے تو میں اسے جھوٹا ہی کہوں گا۔پس تم یہ طریق اختیار کہ جماعت کے دوسرے دوستوں کے متعلق یہ کہو کہ وہ بڑے با اخلاق ہیں، بڑے بلند ہمت ہیں ركروكه