خطبات محمود (جلد 1) — Page 440
سم سوم جاتا ہے لوگ اس کی خاطر تواضع کرتے ہیں تو اس کی آواز بھرائی ہوئی ہوتی ہے، لوگ اس کا ادب کرتے ہیں اور اس کی آواز میں لرزش پیدا ہو جاتی ہے۔پھر بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو سمجھدار ہوتے ہیں اور سمجھدار ہونے کے لحاظ سے وہ اپنے جذبات کو مناسب موقع پر استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔آگے ان کے جذبات چونکہ بعض مذہبی یا اخلاقی غلطیوں کی وجہ سے مجروح ہوتے ہیں اس لئے ان کے جذبات میں تفاوت نظر آتا ہے۔ایک شخص کے اندر رحم اور غضب دونوں پائے جاتے ہیں وہ رحم کے موقعوں پر رحم بھی کرتا ہے اور غضب کے موقعوں پر غضب بھی لیکن بعض دفعہ زیادہ مستحق اس کی نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔مثلاً بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن میں محبت اور قربانی پائی جاتی ہے لیکن وہ اپنی توجہ اور محبت کا مرجع اپنی بیویوں کو بنا لیتے ہیں۔دوسری طرف مائیں بیٹھی ہوئی ہوتی ہیں لیکن ان کی توجہ ادھر نہیں ہوتی ان کی محبت کے سارے احساسات بیوی کے لئے ہوں گے۔بیوی بیمار ہوگی تو ان میں غم کے جذبات پائے جائیں گے اور وہ اس کے لئے قربانی بھی کریں گے اور اگر وہ خوش ہوگی تو وہ خوش ہوں گے لیکن اگر ماں کراہ رہی ہوگی تو اس کی خدمت اور قربانی کا جوش ان کے اندر پیدا نہیں ہو گا۔اور کئی لوگ ایسے ہوں گے کہ ان کے اندر اولاد کی محبت شدت سے پائی جائے گی لیکن اولاد پیدا کرنے والی کو وہ پوچھیں گے بھی نہیں وہ صرف اولاد کو اٹھائے پھریں گے۔پھر بعض کو بیویوں سے شدید محبت ہوتی ہے اور اولاد سے محبت نہیں ہوتی۔کوئی اپنے بھائیوں کو بھول جاتا ہے کوئی عائلی محبت کو اتنی ترجیح دیتا ہے کہ وہ خاندان کی عزت کے لئے سب کچھ کر گزرتا ہے وہ اس کے لئے دوسروں کو قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔غرض جو لوگ صحیح الخیال ہوتے ہیں اخلاقی اور مذہبی کمزوری کی وجہ سے ان کی محبت اور قربانی کے احساسات میں بھی امتیاز پایا جاتا ہے۔کوئی ایک طرف زیادہ مائل ہو جاتا ہے اور کوئی دوسری طرف۔مومنوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ان میں کوئی کامل مومن ہوتا ہے اور کوئی ادنی درجہ کا مومن ہوتا ہے۔رسول کریم میں لایا اور ہم نے ایک دفعہ صحابہ سے فرمایا آؤ میں تمہیں تین آدمیوں کی ایک مثال بتاؤں تین آدمی ایک پہاڑ پر سے گذر رہے تھے کہ طوفان آیا ، بجلی کڑکی اور انہوں نے خیال کیا کہ یہ بجلی کہیں ہم پر نہ گر جائے وہ تینوں ایک غار کے اندر گھس گئے۔اتفاق ایسا ہوا کہ وہ بجلی ایک پتھر پر پڑی اور وہ پتھر لڑھک کر غار کے منہ پر آرہا اور وہ اندر بند ہو گئے۔وہ پتھر سینکڑوں من وزنی تھا جس کا پرے ہٹانا ان تینوں کے بس کی بات نہ تھی۔باہر ہوتے