خطبات محمود (جلد 1) — Page 366
ضائع ہونے سے بچانا چاہتے تھے۔آپ نہیں چاہتے تھے کہ مسلمان غلط راستہ پر کھڑے ہوں اور غلط قدم اٹھا کر تباہ و برباد ہو جائیں۔پس آپ نے اس راستہ پر چلنے سے مسلمانوں کو روکا اور ان کو ہٹانے کی کوشش کی مگر اس لئے نہیں کہ انگریزوں کی طرف داری کریں بلکہ اس لئے کہ اس غلط راستہ پر چلنے کی بجائے جو لوگ اپنے دلوں میں ایمان اور اخلاص رکھتے ہیں وہ اسلام کی اشاعت کی تائید میں اپنی کوششوں کو صرف کر دیں اور اس طرح بجائے اپنی طاقتوں کو تلف کرنے کے ان سے بہترین رنگ میں کام لیکر اسلام کی ترقی میں محمد ہوں۔جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ اعلان لوگوں کے سامنے کیا دنیا کے اسلحہ کی یہ حالت تھی کہ گو مسلمان اتنا اسلحہ جمع نہیں کر سکتے تھے جتنا اسلحہ دوسری قوموں نے جمع کیا ہوا تھا اور گو وہ اتنا اعلیٰ اسلحہ تیار نہیں کر سکتے تھے جتنا اعلیٰ اسلحہ دوسری قوموں نے تیار کیا ہوا تھا مگر بہر حال جس قسم کا اسلحہ دوسری قومیں استعمال کرتی تھیں اسی قسم کا اسلحہ گو ردی ہی ہو مسلمان تیار کر سکتے تھے اور انہیں اس ذریعہ سے دنیا پر غالب آ جانے کا کسی قدر خیال ہو سکتا تھا مگر آج کیا حالت ہے۔یہ اعلان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ۱۹۰۲ء میں کیا تھا اور اب ۱۹۴۳ء ہے گزشتہ اکتالیس سال کے عرصہ میں جنگ کے اسلحہ میں جو حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے اس کو دیکھتے ہوئے کیا کوئی شخص بھی یہ خیال کر سکتا ہے کہ اس قدر اسلحہ آج مسلمان جمع کر سکتے ہیں۔آج ساری جنگ یا تو آبدوز کشتیوں پر آگئی ہے اور یا پھر ہوائی جہازوں پر آگئی ہے۔تو پیں بنانے والے مسلمانوں میں موجود تھے گوردی قسم کی تو ہیں بنانے والے ہی کیوں نہ ہوں، بندوقیں بنانے والے مسلمانوں میں موجود تھے گو ردّی قسم کی بندوقیں بنانے والے ہی کیوں نہ ہوں، تلواریں بنانے والے مسلمانوں میں موجود تھے گو روی قسم کی تلواریں بنانے والے ہی کیوں نہ ہوں مگر ہوائی جہاز اور آبدوز جہاز بنانے کا کارخانہ آج کسی اسلامی ملک میں نہیں اور نہ قریب ترین زمانہ میں کسی اسلامی ملک میں اس قسم کا کارخانہ بننے کی کوئی توقع کی جاسکتی ہے۔اور اگر کسی وقت مسلمان حکومتوں میں کارخانے بنے بھی تو جس قسم کے سامان یورپین حکومتوں کے پاس ہیں اور جس قسم کے اعلیٰ درجہ کے کارخانے انہوں نے بنا رکھے ہیں ان کی اتنی کثرت ہے کہ اب کسی اور کار خانے کو پنپنے کا موقع ہی نہیں مل سکتا۔جس طرح ایک بڑے درخت کے نیچے چھوٹی کو نپل پنپ نہیں سکتی اسی طرح یورپین حکومتوں نے اسلحہ کو اتنی بلندی پر پہنچا دیا ہے کہ اب کوئی اور کار خانہ ان کے سامنے پنپ ہی