خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 324 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 324

۳۲۴ اب ۱۹۴۰ء ہے گویا پچاس سال گذر چکے اور اب صرف پچیس سال رہتے ہیں۔اگر ہم یہ ثابت کرنا چاہیں کہ ہم صحابہ کے نقش قدم پر ہیں، اگر ہم یہ ثابت کرنا چاہیں کہ ہم پر اسی نسبت سے برکات نازل ہو رہی ہیں جس نسبت سے صحابہ پر برکات نازل ہو ئیں تو ان بقیہ پچیس سالوں میں ہماری تبلیغ اس قدر پھیل جانی چاہئے کہ دشمن بھی اقرار کرے کہ اب احمدیت دنیا میں قائم ہو گئی ہے مگر یہ پچیس سال کا عرصہ اس پچاس سال کے اخراصہ کو دیکھتے ہوئے جو گزر چکا بہت تھوڑا معلوم ہوتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آج سے پچاس سال پہلے صرف ایک شخص تھا جس نے قادیان میں کھڑے ہو کر یہ دعویٰ کیا کہ میرا خدا مجھ سے ہمکلام ہوتا ہے اور اس نے میرے سپرد یہ کام کیا ہے کہ میں دنیا کو راہ راست پر لاؤں۔ھلہ اس کے ہمسایوں ، اس کے عزیزوں ، اس کے دوستوں اور اس کے رشتہ داروں نے اس کی اس آواز کو سنا اور اسے انتہائی نفرت اور حقارت کے ساتھ رد کر دیا اور کہا کہ تم جھوٹ بولتے ہو ہم سب مل کر تمہیں تباہ کر دیں گے۔چنانچہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے جوانی کے دوست اور آپ سے تعلق رکھنے والے تھے ، اور جو ہمیشہ آپ کے مضامین کی تعریف کیا کرتے تھے کہ انہوں نے اس دعوئی کے معا بعد یہ اعلان کیا کہ میں نے ہی اس شخص کو بڑھایا تھا اور اب میں ہی اس کو تباہ کر دوں گا۔۱۸ اس وقت کون تصور کر سکتا تھا که مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جیسا معزز اور بار سوخ انسان کسی کے متعلق یہ کہے کہ میں اسے تباہ کر دوں گا اور پھر وہ تباہ نہ ہو۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے رشتہ داروں نے اعلان کر دیا بلکہ بعض اخبارات میں یہ اعلان چھپوا بھی دیا کہ اس شخص نے دکانداری چلائی ہے اس کی طرف کسی کو توجہ نہیں کرنی چاہئے 19ء اور اس طرح ساری دنیا کو انہوں نے بدگمان کرنے کی کوشش کی۔پھر یہ میرے ہوش کی بات ہے کہ بہت سے کام کرنے والے لوگوں نے جو زمیندارہ انتظام میں کمین کہلاتے ہیں آپ کے گھر کے کاموں سے انکار کر دیا۔اس کے محرک در اصل ہمارے رشتہ دار ہی تھے۔غرض اپنوں اور بیگانوں نے مل کر آپ کو مٹانا اور آپ کو تباہ اور برباد کر دینا چاہا مگر خدا نے اپنے بندے سے کہا دنیا میں ایک نبی آیا۔پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا۔لیکن خدا اسے قبول کرے گا۔اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کر دے گا۔۲۰