خطبات محمود (جلد 1) — Page 160
ایک فرد کو گھبراہٹ اور مایوسی سے بچنا چاہئے اور اس کے لئے حقیقی گر یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات پڑھے جائیں۔میں سمجھتا ہوں اگر کوئی ایک دفعہ بھی ان الہامات کو پڑھ جائے تو وہ مصیبتیں جنہیں وہ سمجھتا ہو گا کہ کچل ڈالیں گی ایک پر سے بھی ہلکی ہو جائیں گی۔پس آج کے دن میں حقیقی عید کے متعلق جو نصیحت کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام پڑھنے چاہئیں۔جب ان کو پڑھو گے تو تمہیں اپنے مصائب اُڑتے نظر آئیں گے اور جو قربانیاں تم دین کے لئے کر رہے ہو ان کے متعلق معلوم ہو گا کہ تم خدا کو دے کیا رہے ہو اور تمہیں ملنے والا کیا ہے۔اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس عید کے سچے مستحق بنائے۔وہ عید تو ہو گی مگر ہم بھی اس عید کو دیکھیں، خدا کے کلام کو پھیلتا ہوا پائیں ، اس کے برگزیدہ رسول م اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت پھیلے اور اس کے دین کی اتنی اشاعت ہو کہ دوسرے مذاہب اس میں بھسم ہو جائیں۔(الفضل ۳۔اپریل ۱۹۲۸ء) ا۔سنن ابی داؤد کتاب الصيام باب صيام ايام التشريق صحیح بخاری کتاب العیدین باب الا كل يوم المنحر صحیح بخارى كتاب العيدين باب الا كل يوم الفطر قبل الخروج حدیث مسند احمد بن حنبل الجز الاول دارالمعارف مصر نمبر ۲۸۲٬۲۲۴٬۱۶۳- صحيح بخارى كتاب العيدين باب الاكل يوم النحر ے کرسمس کے ایام۔۲۵۔دسمبر کو حضرت مسیح کی ولادت کی خوشی منائی جاتی ہے۔انسائیکلو پیڈیا ریلیجن اینڈ ایتھکس جلد ۳ صفحہ ۶۰۱ ه المائدة ۱۱۵ النمل - ۷۶ کہ نماز عید ساڑھے نو بجے حضرت مسیح موعود کے باغ میں پڑھی گئی۔نماز پڑھنے کی جگہ کو تاہی سے ایسے مقام پر بنائی گئی جہاں شہد کی مکھیوں کے چھتے لگے ہوئے تھے اس لئے دورانِ خطبہ بہت بے لطفی پیدا ہوئی اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کو باغ سے باہر نکل کر