خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 117 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 117

114 لوگ بھی نبی کے ساتھ اس کی ترقی کے زمانے میں آکر مل جاتے ہیں اور بچوں کی طرح خوشی مناتے ہیں۔لیکن ان کا یہ خوشی منانا فضول ہوتا ہے کیونکہ وہ جد وجہد اور لذت و سرور جو بھوکا رہنے میں حاصل ہوتی ہے انہوں نے حاصل نہیں کی ہوتی اور یونسی عید میں آکر شامل ہو میں کہتا ہوں کہ اگر عید نہ آتی تو نبی کے بچے متبع لوگ یہی چاہتے کہ ہمیشہ رمضان رہے اور ہمیشہ ہی روزے رکھتے رہیں لیکن خدا کہتا ہے کہ عید آئے گی اور میں عید کو لاؤں گا اور جو روزہ رکھے گا وہ ضرور عید کرے گا۔پس عید نبیوں کے ظاہری فتوحات اور ان کی ترقیوں کا زمانہ ہے۔لیکن اس وقت نبی کا وجود ان میں نہیں ہوتا۔اس وقت مخلص لوگ اور بچے متبع اس کا زمانہ یاد کر کے آنسو بہاتے ہیں۔چنانچہ ایک شاعر کہتا ہے۔كُنتَ السَّوَادَ فَعَمِيَ عَلَى مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَعَلَيْكَ لنَاظِرِي الناظر فَلْيَمُتْ كُنتُ أحَاذِرُ ا یعنی اے محمد رسول اللہ میں لی لی تو میری آنکھ کی پتلی تھا تو مر گیا تو میری آنکھ اندھی ہو گئی۔اب مجھے کسی کے مرنے کی پروا نہیں۔میں تو تیرے مرنے سے ہی ڈرتا تھا۔میں تو تجھے ہی دیکھنا چاہتا تھا۔یعنی میری آنکھیں رمضان کا چاند ہی دیکھنے کی مشتاق تھیں اور وہ تو تھا۔اب میری آنکھیں عید کے چاند کو دیکھنا نہیں چاہتیں۔اسی طرح روایت یہ ہے کہ رسول کریم لا لا لا لا کے وصال کے بعد حضرت عائشہ کے سامنے جب کوئی اچھی چیز لائی جاتی۔تو انہیں افسوس ہو تا۔چنانچہ ایک دفعہ چھنے ہوئے آٹے کی روٹی لائی گئی۔آپ جب اسے کھانے بیٹھیں تو آنسو جاری ہو گئے۔کسی نے پوچھا کہ آپ روتی کیوں ہیں۔فرمایا۔رسول اللہ میں لے کے وقت ہمارے پاس چکی نہ ہوتی تھی ہم آٹا پینے کی بجائے دانوں کو کوٹ کر روٹی پکاتے تھے۔لیکن اس میں جو مزا تھا اس چھنے ہوئے آٹے کی روٹی میں نہیں۔۱۴ پس مومن تو عید کرتا ہے مگر محض اس لئے کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئی پوری ہوئی لیکن حقیقی لذت اور سرور اس کو رمضان میں ہی حاصل ہو تا ہے۔اس زمانہ میں بھی رمضان کا چاند نکلا۔ھلہ اس وقت بہت کم لوگوں نے دیکھا حتی کہ وہ