خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 933 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 933

خطبات محمود ۹۳۳ سال ۱۹۳۸ء مگر چونکہ سب کام اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے میں اس سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم میں سے ہر ایک کو اس رنگ میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو اس کے نزدیک زیادہ مناسب اور بہتر ہو اور ہمارے قلوب سے ایسے خیالات جو مختلف قوموں اور طبقوں میں جھگڑے پیدا کر دیتے ہیں نکال دے۔ہمارے اندر اتحاد اور یک جہتی پیدا کر دے اور ہم سب کا ایک ہی مقصود اور قبلہ ہو یعنی اسلام اور احمدیت کی ترقی اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے تقویٰ کا دلوں میں قائم ہونا۔“ الفضل ۱۰ جنوری ۱۹۳۹ء ) لمسلم كتاب الفتن باب ذكر الدجال موضوعات ملا علی قاری صفحہ ۱۷ مطبوعہ دہلی ۱۳۴۶ھ