خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 596 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 596

خطبات محمود ۵۹۶ سال ۱۹۳۸ آئندہ نسلوں کے لئے بڑی مشکل پیش آئے گی اور وہ حیران ہوں گی کہ ہم کون سا مسلک اختیار کریں لیکن اگر نئے مسائل یا اختلافی مسائل ہمارے سامنے پیش کئے جائیں اور ہم اس بارہ میں اپنا فیصلہ نافذ کریں تو اگلے لوگ بہت سی گمراہیوں سے بچ جائیں گے کیونکہ ان کے سامنے وہ فیصلے ہوں گے جو صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متفقہ ہوں گے یا ایسے فیصلے ہوں گے جن پر صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اکثریت کا اتفاق ہوگا اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کی کتابوں سے کوئی مسئلہ صاف ہو جائے تو پھر صحابہ کے فیصلوں کی ضرورت نہیں لیکن اگر کتابوں میں کوئی بات وضاحت سے نہ ملے یا اختلاف ہو جائے تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کی روایات اور ان کے ان تاثرات کو دیکھنا پڑے گا جو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے رکھتے چلے آ رہے ہیں اور جو سنت کے قائمقام ہیں۔روایات میں ایسا ہوتا ہے کہ بعض دفعہ الفاظ یاد نہیں رہتے مثلاً مجھے یہ تو یاد ہے کہ میں نے قرآن کریم کی یہ آیت حضرت مسیح موعود کی علیہ السلام کے سامنے رکھی کہ وسلم عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَ يَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا } اور میں نے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید نہیں ہوئے مگر آپ نے ان معنوں کو غلط قرار دیا اور فرمایا کہ حضرت بیٹی علیہ السلام شہید ہوئے تھے مگر مجھے دلیل جو آپ نے بتائی یاد نہیں رہی۔دوسری روایت مجھے یہ یاد ہے کہ آپ نے فرمایا سلسلہ کا صرف پہلا اور پچھلا نبی قتل نہیں ہوسکتا درمیانی انبیاء میں سے اگر کوئی قتل ہو جائے تو اس سے اس سلسلہ کی صداقت مشتبہ نہیں ہو سکتی اور آپ نے یہ بھی فرمایا کہ سلسلہ موسویہ کی سلسلہ محمدیہ سے ایک مشابہت یہ بھی ہے کہ جس طرح سلسلہ موسویہ کے آخر میں حضرت عیسی علیہ السلام آئے اور ان سے پہلے بطور ا رہاص کی حضرت یحیی آئے اس طرح سلسلہ محمدیہ کے آخر میں میں آیا اور مجھ سے پہلے بطور ا رہاص کی حضرت سید احمد صاحب بریلوی آئے اور یہ کہ جس طرح حضرت یحییٰ علیہ السلام جو حضرت مسیح سے پہلے آئے شہید ہوئے تھے اسی طرح سید احمد صاحب بریلوی جو مجھ سے پہلے آئے تھے شہید وئے۔یہ دور وائتیں مجھے یقینی طور پر یاد ہیں۔اس کے علاوہ جیسا کہ میں نے بتلایا ہے میری طبیعت پر اس زمانہ سے یہ اثر چلا آتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے اور یہ اثر اتنا