خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 577 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 577

خطبات محمود ۵۷۷ سال ۱۹۳۸ء کوشش کرنا یہ درست نہیں ہے۔غرض میری مراد یہ نہیں کہ سلامتی کے معنے قتل سے بچنے کے نہیں ہو سکتے۔یقیناً ہو سکتے ہیں لیکن اس کے اور بھی بہت سے معنے ہو سکتے ہیں اس کے وہی معنے لئے کی جائیں گے جو خدا تعالیٰ کے نبی کے قول کے خلاف نہ ہوں گے۔اس آیت میں نص سلامتی ہے نہ کہ قتل سے بچنا۔اگر سلامتی کے معنے نص قتل سے بچنے کے ہوں تو پھر لازماً اوپر کی آیات کے مخاطبین کو بھی قتل سے بچنا چاہئے اور لازماً قیامت کے دن بھی قتل کی کوئی صورتیں ممکن ہونی چ چاہئیں بلکہ جنت میں بھی کیونکہ اس کے لئے بھی سلامتی کا لفظ آتا ہے لیکن اگر جیسا کہ میں کہتا ہی ہوں سلام کے کئی معنی ہو سکتے ہیں اور ہر موقع کے مناسب معنے اس کے کئے جانے ضروری ہیں۔تب کسی آیت پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔ہر جگہ کے مناسب حال سلام کے معنے کئے جائیں اور جب کسی لفظ کے کئی معنے ہوں تو ایک معنی کو لے کر اسے نص قرار دینا جائز نہیں اور جب کئی معنے ہوتے ہوں تو نبی کے ادنیٰ سے اشارہ کے بعد بھی ایسے معنے کرنے درست نہ ہوں گے جو نبی کے معنوں کو ر ڈ کر دیتے ہوں۔ہاں وہ معنے درست ہوں گے جن کی موجودگی میں نبی کے معنے بھی قائم رہتے ہوں کیونکہ قرآن غیر محدود معارف رکھتا ہے اور نبیوں اور ان کی اُمتوں پر ہمیشہ اس کے وسیع معنے کھلتے رہیں گے۔وَذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَآءُ - پھر یہ بات بھی ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے متواتر سنی ہے کہ دو قسم کے نبی کبھی قتل نہیں ہوا کرتے۔ایک وہ جو سلسلہ کے اول پر آتے ہیں جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور ایک وہ جو سلسلہ کے آخر میں آتے ہیں جیسے سلسلہ موسویہ میں حضرت عیسی علیہ السلام ہیں۔باقیوں کے متعلق یہ کوئی شرط نہیں کہ وہ قتل نہیں ہو سکتے۔یہ نہیں کہ وہ ضرور مارے جاتے ہیں۔مطلب یہ کہ اگر ان میں سے کوئی مارا جائے تو اس سے اُسے جھوٹا قرار نہیں دیا جا سکتا۔میں نے بھی متواتر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ بات سنی ہے اور ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالندھری بھی یہی شہادت دیتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے سلسلہ محمدیہ کو سلسلہ موسویہ کے تقابل کے طور پر قائم کیا ہے۔سلسلۂ موسویہ کا اول نبی حضرت موسی" ہوئے ہیں اور ان کے آخری خلیفہ حضرت عیسی“ ہیں۔اسی طرح سلسلہ محمدیہ کے بانی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آپ کا آخری خلیفہ (حضرت) مسیح موعود ہے۔