خطبات محمود (جلد 19) — Page 700
خطبات محمود سال ۱۹۳۸ء خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے پیدا کئے تھے۔بیشک خدا تعالیٰ کے کام ہو کر رہیں گے اور کوئی نہیں جو انہیں روک سکے مگر کیسا بد قسمت ہے وہ شخص جس کی خدا تعالیٰ دعوت کرے مگر کوئی اور اس کو آ کر کھا جائے اور وہ اس سے محروم رہے۔پس اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور اس کے لئے ایثار اور قربانی کر کے العواد اسْجُدُوا وَاعْبُدُوا ربکم کے مقام پر کھڑے ہو جاؤ اور وافعلوا الخير کا جامہ پہن لو تعلّكُمْ تُفْلِحُونَ تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ مگر یہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک تم اپنی پہلی زندگی پر ایک موت وارد نہ کرو۔پس اپنے اخلاق میں انتہاء درجہ کی تبدیلی پیدا کرو، اپنے افکار میں انتہاء درجہ کی تبدیلی پیدا کرو ، اپنے اموال کی انتہاء درجہ کی قربانی کرو، اپنے اوقات کی انتہاء درجہ کی قربانی کرو تب تم یقینا اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکو گے۔باتیں تو میں بتا سکتا ہوں مگر عمل کرنا تمہارا کام ہے۔خدا تعالیٰ نے مجھے قرآن سمجھایا ج ہے اور میں وہ تمہیں سُنا دیتا ہوں مگر یہ میرے بس کی بات نہیں کہ میں ان باتوں پر تم سے عمل بھی کی کر والوں۔یہ خدا نے تمہارے اختیار میں رکھا ہے کہ تم ان باتوں سے فائدہ اُٹھاؤ۔اگر تم ان باتوں سے فائدہ اُٹھاؤ گے تو خدا تعالیٰ تمہارے لئے ترقیات کے سامان پیدا کر دے گا اور وہ تم پر رحم کرے گا اور اگر تم ان باتوں پر عمل نہیں کرو گے تو باقی دنیا پر اگر ایک جرم ثابت کیا جائے گا تو تم پر دو جرم ثابت کئے جائیں گے لیکن اس کے مقابلہ میں اگر تم عمل کرو گے تو خدا تعالیٰ کے کی فضل کے دروازے بھی تم پر دوہرے طور پر کھولے جائیں گے۔بعد میں جو لوگ آئیں گے انہیں ایک ثواب ملے گا مگر تمہیں دو ہرا ثواب ملے گا کیونکہ وہ اس وقت آئیں گے جب دین ترقی کر چکا ہوگا اور تم اس وقت دین کی خدمت کر رہے ہو جب ہزاروں گالیاں تمہیں دشمنوں کی طرف سے سننی پڑتی ہیں۔پس تمہارے لئے برکتوں کے دروازے بھی کھلے ہیں اور لعنتوں کی کے دروازے بھی کھلے ہیں۔تمہارے سامنے تریاق کا پیالہ بھی پڑا ہے اور تمہارے سامنے زہر کا پیالہ بھی پڑا ہے۔اگر تم چاہتے ہو تو قر بانیوں کے میدان میں اپنا قدم آگے سے آگے بڑھا کر کی تریاق کے پیالہ کو پی جاؤ اور ابدی زندگی کے وارث بن جاؤ اور اگر چاہتے ہو تو زہر کا پیالہ پی کر اس کی ابدی لعنت اور عذاب کے مورد بن جاؤ اور اس کی برکتوں سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جاؤ۔پس یہ تمہارے اپنے اختیار کی بات ہے اس میں نہ میں تمہاری مدد کر سکتا ہوں اور نہ کوئی