خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 593 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 593

خطبات محمود ۵۹۳ سال ۱۹۳۸ء مجھے تو آسمان سے خدا تعالیٰ کی یہ آواز سُنائی دیتی ہے کہ بتوں میں کوئی طاقت نہیں اور تو اس کے خلاف آواز اُٹھا اور تو ایک خدا کی پرستش کی لوگوں کو تعلیم دے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی کوئی نبی تھے۔بہر حال ایسے لوگ گزرے ہیں جنہیں ان کی قوموں نے نبی یقین کیا مگر تاریخیں کی کہتی ہیں کہ وہ قتل ہوئے۔حضرت زرتشت علیہ السلام کے متعلق تو یہ یقینی طور پر ثابت ہے کہ وہ شہید ہوئے۔حضرت عمرؓ کے زمانہ میں جب ایران کا ملک فتح ہوا اور بہت سے ایرانی قید ہو کر آئے تو اس وقت یہ سوال پیدا ہوا کہ ایرانیوں سے کیسا سلوک کرنا چاہئے ؟ کیا ان سے مشرکوں کی جیسا معاملہ کرنا چاہئے یا اہلِ کتاب جیسا۔اس پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایرانیوں سے اہلِ کتاب جیسا سلوک کرنا چاہئے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجر کے مقام پر جنگ تبوک پر جاتے ہوئے بعض ایرانیوں سے ویسا ہی سلوک کیا تھا جیسے اہلِ کتاب سے کیا جاتا ہے اور جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اہلِ کتاب جیسا سلوک کیا تو اس کا صاف یہ مطلب تھا کہ آپ نے حضرت زرتشت علیہ السلام کو نبی تسلیم کیا اور حضرت زرتشت علیہ السلام کے متعلق یہ ثابت ہے کہ ان کی وفات قتل سے ہوئی ہے۔در حقیقت ہم حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق اگر یہ زور دیتے ہیں کہ وہ قتل نہیں ہوئے تو دو وجہ سے۔اوّل یہ کہ وہ سلسلۂ موسویہ کے آخری نبی تھے اور اس وجہ سے قتل ہو ہی نہیں سکتے تھے۔دوسرے یہود یہ چاہتے تھے کہ صلیب پر مار کر انہیں لعنتی ثابت کریں اور یہ ناممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کا کوئی نبی لعنتی ثابت ہو۔پس اس وجہ سے ہم کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام قتل نہیں ہوئے ور نہ درمیانی انبیاء میں سے بعض قتل ہوئے ہیں اور کسی نبی کا قتل ہونا ہر گز اس کے جھوٹے ہونے کی علامت نہیں ہوسکتی۔مولوی ابوالعطاء صاحب کے تمام حوالے قریباً ایسے ہی ہیں جن میں اصولی رنگ میں بات بیان کی گئی ہے۔صرف ایک حوالہ ایسا ہے جس میں ” اور “ کا لفظ آتا ہے اور اس سے شبہ پڑسکتا ہے کہ شاید حضرت یحیی علیہ السلام شہید نہیں ہوئے مگر جب قطعی اور یقینی حوالے ایسے موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ہیں تو ہمیں اس حوالہ کو ان کے تابع کرنا پڑے گا اور سمجھنا پڑے گا کہ ممکن ہے اور کتابت کی غلطی سے لکھا گیا ہو یا یہ کہ اس کا کوئی