خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 934 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 934

خطبات محمود ۹۳۴ ۴۳ سال ۱۹۳۸ (۱) تحریک جدید سال پنجم کے وعدوں کی آخری میعاد دس فروری ہے (۲) آئندہ سال خصوصیت سے ہندو دوستوں کو جلسہ پر لانے کی کوشش کی جائے (فرموده ۳۰ / دسمبر ۱۹۳۸ء) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - پہلے تو میں تحریک جدید سال پنجم کی میعاد کے متعلق آج یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اس سال کا چندہ لکھوانے کی آخری تاریخ دس فروری ہے (میں نے خطبہ میں 31 جنوری کہا تھا مگر خطبہ دیر سے شائع ہو رہا ہے دس فروری آخری میعاد کر دی ہے ) اس وقت تک میں یہ اعلان نہیں کر سکا تھا۔کیونکہ پہلے خطبہ میں تو یہ بات مجھ سے نظر انداز ہوگئی اور بعد میں میں نے سمجھا اب تو دوست جلسہ سالانہ پر آنے ہی والے ہیں اب اگر اس چندہ کی میعاد کے متعلق اعلان کیا گیا تو کی اس کا چنداں فائدہ نہ ہو گا سو آج میں اعلان کرتا ہوں کہ تحریک جدید کے پانچویں سال کا چندہ لکھوانے کی آخری تاریخ ہندوستان میں رہنے والوں کے لئے ، بنگال اور مدراس کے