خطبات محمود (جلد 19) — Page 911
خطبات محمود ۹۱۱ سال ۱۹۳۸ء کے لئے اور بعض دفعہ لڑائی کے لئے ادھر اُدھر بھیج دیتے اور مہاجر نہایت خوشی کے ساتھ وہاں چلے جاتے مگر وہ جو دکان کرنے کے لئے یہاں آتے ہیں ان کو جب کہا جاتا ہے کہ فلاں جگہ تبلیغ کے کی لئے جاؤ تو وہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ ہم کس طرح جائیں ہماری تو دکان کا نقصان ہوگا۔پس ان کی ہجرت کوئی ہجرت نہیں اور نہ ایسے مہاجرین کی ہمیں کوئی ضرورت ہے۔ہمیں ایسے ہی کی مہاجرین درکار ہیں جو خدا اور اُس کے رسول کے لئے آئیں اور جب بھی ان کے کانوں میں یہ آواز پڑے کہ دین کو تمہاری مدد کی ضرورت ہے تو وہ اپنے تمام کام چھوڑ کر کھڑے ہو جائیں اور کی خدا اور اس کے رسول کی آواز پر لبیک کہیں اور میں جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایسے ہی لوگوں کو ہجرت کرنے کی تحریک کریں۔اگر ایسے لوگ قادیان آجائیں تو عارضی طور پر ہم ان کی مدد کرنے کے لئے بھی تیار ہیں جیسے اگر ان کے باہر مکان ہوں یا اور کوئی جائداد ہو جس کا فوری طور پر فروخت ہونا مشکل ہو تو ہم ایسا انتظام کر سکتے ہیں کہ انہیں کچھ قرضہ دے دیں اور اس طرح ان کے مکان کی تعمیر کرا دیں اور جب ان کی باہر کی جائدادفروخت ہو جائے تو وہ بیچ کر ہمارا روپیہ ہمیں واپس دے دیں۔پس اگر ایسے لوگ آئیں تو ہم حتی المقدور اُن کی مدد بھی کر سکتے ہیں اور در حقیقت یہی لوگ اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں قادیان میں رکھا جائے اور جو کی آبادی ان لوگوں سے بڑھے گی وہی اصل اور نیک آبادی ہو گی مگر وہ جواب قادیان آچکے ہیں میں ان سے بھی کہتا ہوں کہ تمہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔تم اپنی نیتوں کو بدل لو اور اپنی پہلی فاسد نیتوں کو تبدیل کرتے ہوئے عہد کر لو کہ آئندہ کے لئے تم خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کی کے لئے قادیان میں رہو گے فتنوں سے ہمیشہ بچتے رہو گے اور دین کے لئے جب بھی قربانی کی کی آواز تمہارے کانوں میں پڑے گی تم اُس آواز پر فور البیک کہو گے اور تمہیں جہاں کہیں بھی تبلیغی کے لئے جانا پڑے گا تم اپنا سو حرج کر کے بھی وہاں پہنچو گے۔تو یقینا تم دیکھو گے کہ تم پر وہ فضل نازل ہونے شروع ہو جائیں گے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مہاجرین پر نازل ہو ا کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ ایک منافق طبع شخص تھا اُسے ایک دفعہ خیال آیا کہ لوگ اللہ تعالیٰ کی عبادت کر کے بڑے عابد ، زاہد مشہور ہو جاتے ہیں اور دُنیا ان کی عزت کرتی ہے۔آؤ میں بھی عبادت کروں تاکہ لوگ میری عزت کریں اور وہ مجھے بڑا معزز اور