خطبات محمود (جلد 19) — Page 670
خطبات محمود ۶۷۰ ۳۱ سال ۱۹۳۸ الہبی جماعتیں دین پر عمل کر کے ہی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں (فرموده ۱۶ رستمبر ۱۹۳۸ء) تشهد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے حسب ذیل آیات تلاوت فرمائیں : " يَايُّهَا الَّذِينَ امَنُوا ارْكَعُوا اسْجُدُوا وَاعْبُدُوا ريكُمْ وَافْعَلُوا الخير لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ ، هُوَ اجْتَبكُمْ b ومَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرّج ملة ابنكُمْ إِبْراهِيمَ، هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ : مِن قَبْلُ وَفي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ سَشْكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَ في هذا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا علَيْكُمْ وَ تَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلى النَّاسِ فَاقِيمُوا الصَّلوة وأتُوا الزَّعُوة واعْتَصِمُوا بِاللهِ ، هُو مؤليكُمْ : فَنِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُنا اس کے بعد فرمایا:- یہ آیتیں جو میں نے اس وقت تلاوت کی ہیں مومنوں کو اُن کے ان فرائض کی طرف توجہ دلاتی ہیں جو الہی جماعتوں کو کامیاب بنانے میں مد ہوتے ہیں اور جن کے بغیر غلبے کا حصول بالکل ناممکن ہوتا ہے۔دنیوی جماعتوں کا طریق کار بالکل علیحدہ ہوتا ہے ان پر دینی جماعتوں کا قیاس نہیں کیا جا سکتا کیونکہ دنیوی جماعتوں کا دارومدار خالص طور پر ان کی اپنی سعی اور کوشش پر ہوتا ہے اور ساتھ ہی اس کے اُن کے لئے کوئی ضروری نہیں ہوتا کہ وہ سچ سے کام لیں۔