خطبات محمود (جلد 19) — Page 592
خطبات محمود ۵۹۲ سال ۱۹۳۸ء یہ بھی آتا ہے کہ اس کا ذکر کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا دیکھو اللہ تعالیٰ کی کی مٹھی کے بعد اور کیا رہ جائے گا۔۲۸ تو شفاعت جو اتنا یقینی اور قطعی مسئلہ ہے اس کے متعلق بھی قرآن کریم یہ فرماتا ہے کہ لَا بَيْعٌ فِيْهِ وَلَا خُلَّةٌ وَّلَا شَفَاعَةٌ کہ اس دن نہ کوئی بیع ہوگی نہ دوستی ہوگی نہ شفاعت۔اس کا یہی مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شفاعت کو رڈ کر دے گا جو بغیر اذن کے کی جائے گی مگر جو شفاعت باذن اللہ ہوگی اس کو وہ قبول کرے گا کیونکہ اور مقامات پر اس کا ذکر آتا ہے۔اسی طرح جہاں انبیاء کا قتل ممکن ہے وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کی تحریرات اسے رد نہیں کرتیں مگر جہاں وہ قتل ناممکن ہے جیسے سلسلہ کے اول یا آخر نبی کا قتل وہاں وہ کی تحریرات اسے رڈ کر دیں گی۔بظاہر ہم دو ہی سلسلے سمجھتے ہیں ایک سلسلہ موسویہ اور ایک سلسلہ محمد یہ لیکن جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ ایک لاکھ بیس ہزار انبیاء آچکے ہیں تو ممکن ہے پچاس ساٹھ سو یا دو سو مختلف سلسلے چل کر ختم ہو چکے ہوں اور چونکہ الہی سلسلہ کا پہلا اور پچھلا نبی قتل نہیں ہوتا اس لئے دو سو یا چار سو انبیاء ایسے نکل آئیں گے جو کسی صورت میں قتل نہیں ہو سکتے تھے۔رہ گئے درمیانی انبیاء سو ان کے متعلق بھی یہ کوئی ضروری نہیں کہ جو درمیان میں نبی آئے وہ ضرور قتل ہو۔مطلب صرف یہ ہے کہ اگر درمیانی انبیاء میں سے کوئی قتل ہو جائے تو وہ جھوٹا نہیں ہوسکتا مثلاً حضرت یحییٰ علیہ السلام کے متعلق یہ ثابت ہے کہ وہ شہید ہوئے۔حضرت زکریا علیہ السلام کے متعلق بھی ثابت ہے کہ وہ شہید ہوئے اسی طرح دوسری قوموں میں جو انبیاء آئے ہیں ان میں سے بھی بعض کے متعلق ان کی قومیں یہ تسلیم کرتی ہیں کہ وہ قتل ہوئے ہیں۔ہندوؤں میں حضرت کرشن اور حضرت رام چندر جی یہ دو نبی ہوئے ہیں۔مجھے اب صحیح طور پر یاد نہیں مگر ان میں سے بھی ایک کے متعلق بعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ وہ قتل ہوئے۔حضرت زرتشت علیہ السلام کے متعلق بہت سے زرتشتی یہی عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ قتل ہوئے اور یہ امر تاریخ سے بھی ثابت ہے۔پھر اگر سقراط کو اپنے وقت کا نبی سمجھا جائے جیسا کہ اس کے دعوؤں میں الہامی رنگ نظر آتا ہے تو وہ بھی قتل ہوا ہے۔سقراط نے اپنے زمانہ میں شرک کے خلاف آواز اُٹھائی تھی اور اس نے ایسے ہی دعوے کئے تھے جیسے نبی دعوے کیا کرتے ہیں۔جب اُسے کہا گیا کہ ان دعوؤں کو چھوڑ دو تو اُس نے جواب دیا اگر یہ عقلی بات ہوتی تو میں اسے رڈ کر دیتا