خطبات محمود (جلد 19) — Page 556
خطبات محمود ۲۸ سال ۱۹۳۸ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصوص صریحہ سے ثابت شدہ مسئلہ کہ حضرت یحی علیہ السلام شہید کئے گئے تھے (فرموده ۲۶ /اگست ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورہ حجرات کی آیت ناتها الذين امَنُوا لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِي کی تلاوت کی۔اس کے بعد فرمایا:- انبیاء کی بعثت کی غرض دُنیا سے اختلافات کو مٹانا اور صحیح عقائد لوگوں کے سامنے پیش کرنا ہے۔دُنیا کبھی افراط کی طرف چلی جاتی ہے اور کبھی تفریط کی طرف ، کبھی بغض ان کی گمراہی کا تج موجب ہو جاتا ہے اور کبھی حد سے زیادہ محبت خواہ وہ خدا تعالیٰ کے نبیوں سے ہی ہو۔ان کی کچ گمراہی کا موجب ہو جاتی ہے۔مثلاً چکڑالوی فرقہ کے لوگ ہیں یہ بظاہر خدا تعالیٰ سے حد سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور کہتے ہیں خدا تعالیٰ کے بعد کسی نبی کا کیا حق ہے کہ وہ ہم سے اپنی باتیں منوائے۔وہ کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے جیسے ہی ایک آدمی تھے۔ان کی باتیں اگر ہم نہ مانیں تو اس میں کیا حرج ہے۔اس طرح وہ ساری حدیثوں کو رڈ کر دیتے اور کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر اس طرح نماز پڑھی ہے تو غلط پڑھی۔قرآن کریم میں اس طرح نماز پڑھنے کا حکم ہے۔اب بظاہر اس عقیدہ کی تہہ میں اللہ تعالیٰ کی محبت کام کرتی نظر آتی ہے لیکن دراصل یہ اللہ تعالیٰ