خطبات محمود (جلد 19) — Page 549
خطبات محمود ۵۴۹ سال ۱۹۳۸ء اور اب بھی قرض کے طور پر صدرانجمن احمدیہ سے جو کچھ لیتا ہوں اس کے متعلق اللہ تعالیٰ سے یقین رکھتا ہوں کہ اگر وہ چاہے گا تو وہ میری زندگی میں ہی ادا ہو جائے گا۔ورنہ میں ہمیشہ حساب رکھتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ میرا قرض جائداد سے نہ بڑھے تا اگر جائداد سے قرض ادا کرنا پڑے تو تمام قرض ادا ہو جائے اور کسی کو کوئی دقت پیش نہ آئے۔سو جس قدر اعتراض دشمن نے کی مجھ پر کئے ہیں سب پہلے موجود ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ مجھ پر وہی اعتراض دشمن کی طرف سے ہوتے ہیں جو پہلوں پر ہو چکے ہیں بلکہ کل اللہ تعالیٰ نے میرے لئے ایک بہت بڑی خوشی کا کی سامان کیا اور مجھ پر اس امر کا انکشاف کیا کہ آج کل دشمن جو مجھ پر حملہ کر رہا ہے اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک واضح پیشگوئی موجود ہے۔خواب میں کپڑوں کو آگ لگنے کے معنی بالعموم اعتراض ہونے اور دشمن کے حملہ کرنے کے ہوتے ہیں۔اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے کپڑوں کو آگ لگ گئی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس کے خلاف کی سخت فساد ہوگا اور دشمن اس پر کئی قسم کے اعتراض کرے گا۔کل اتفاقا میں بعض شہادتوں کے متعلق پرانے کاغذات دیکھ رہا تھا کہ کا غذات کی پڑتال کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کی ایک کاپی آپ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی مجھے مل گئی اس میں ۱۸۹۴ء کے الہامات درج ہیں، گویا آج سے ۴۴ سال پہلے کی یہ کاپی مکمل ہوئی ہے۔جبکہ میری کی عمر چھ سال کی تھی۔( جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ الہامات چھپے ہوئے نہیں اور چونکہ یہ تمام کا پی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے اس لئے یہ سوال پیدا نہیں ہوسکتا کہ یہ بعد میں بنالی گئی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خط کو پہچاننے والے سینکڑوں دوست اب بھی موجود ہیں اور وہ گواہی دے سکتے ہیں کہ یہ تمام کاپی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و والسلام کے اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے۔اس میں ۱۷ اگست ۱۸۹۴ ء سے لے کر ۲۱ دسمبر ۱۸۹۴ء تک کے الہامات درج ہیں۔اس کا پی میں ۵/ دسمبر ۱۸۹۴ ء کی تاریخ کے نیچے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تحریر فرماتے ہیں: میں نے خواب میں دیکھا کہ اول گویا محمود کے کپڑوں کو آگ لگ گئی ہے اور