خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 449 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 449

خطبات محمود ۲۳ L ۴۴۹ تحریک جدید کے تمام مطالبات کی طرف توجہ دیں (فرموده ۲۲ / جولائی ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- ایسے بارش کے دنوں میں جبکہ دُور دُور کے لوگوں کے لئے آنا مشکل ہوتا ہے اور جبکہ مسجد بھی لوگوں کے لئے کافی نہیں ہو سکتی ، شرعی طریق یہ ہے کہ منتظمین کی طرف سے اعلان ہو جانا چاہئے جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوتا تھا کہ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ یعنی اپنی اپنی جگہ نماز پڑھ لیں۔اس زمانہ میں جو سہولتیں میسر ہیں ان کے لحاظ سے ایسی بارش کے موقع پر اگر ایسا اعلان ہو جائے کہ جو لوگ محلوں میں جمعہ کی نماز پڑھنا چاہیں تو پڑھ سکتے ہیں تو اس طرح بہت سے لوگوں کو جمعہ میسر آسکتا ہے، اس کے بغیر وہ لوگ جو نہیں آسکیں گے جمعہ سے بالکل محروم رہ جائیں گے۔اگر قبل از وقت اعلان ہو جائے کہ جولوگ چاہیں اپنی اپنی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کر سکتے ہیں تو جمعہ کے ثواب سے ساری جماعت متمتع ہوسکتی ہے۔پس آئندہ کے لئے منتظمین کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ جب کبھی ایسا دن ہو، بارش زیادہ ہو، آنے والوں کے لئے جگہ تھوڑی ہو اور تکلیف کا احتمال ہو تو خلیفہ وقت سے اجازت لے کر محلوں میں جمعہ کی اجازت کا قبل از وقت اعلان کرا دیا کریں کہ آج سوائے اُن لوگوں کے جو اسی مسجد میں آنا چاہیں باقی لوگ اپنے اپنے محلوں کی مساجد میں نماز جمعہ پڑھ سکتے ہیں۔اس کے بعد میں جماعت قادیان کو بھی اور بیرونی جماعتوں کو بھی الفضل“ کے ذریعہ سال ۱۹۳۸