خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 127 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 127

خطبات محمود ۱۲۷ سال ۱۹۳۸ء اب کوئی اُس سے پوچھے کہ اگر تم نجاست ڈال کر کھاؤ گے تو تم ہی نقصان اُٹھاؤ گے ، اس کا کیا کی ہوگا۔تو بدی کے مقابلہ میں بدی کا استعمال کسی صورت میں جائز نہیں۔دشمن ہر قسم کی شرارتیں کر رہا ہے اور کرے گا۔مگر تمہیں جہاں تک ہو سکے اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہئے اور نیکیوں میں بڑھتے چلے جانا چاہئے۔آخر وہ گند جو ہمارا دشمن اُچھال رہا ہے ہم وہ گندا چھال کس طرح سکتے ہیں جب تک ہم بھی اس کی طرح سچ کو نہ چھوڑ دیں۔اور اگر ہم اس کا مقابلہ کرتے ہوئے سچ کو چھوڑ دیں اور جھوٹ کو اختیار کر لیں تو پھر تو وہی جیتا اور ہم ہارے۔یہی طریق حضرت کی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی دشمنوں کا تھا اور یہی طریق پہلے انبیاء کے زمانہ میں مخالفین نے اختیار کیا۔یہ تو منہاج نبوت ہے اور ناممکن ہے کہ دشمن جھوٹ اور فریب سے کام نہ لے۔ابھی پچھلے ایام میں لاہور کے کالج کے جو طالب علم آئے تھے ان کے سامنے میں نے ایک تقریر کرتے ہوئے انہیں بتایا تھا کہ میرے خلاف ایک درخواست شیخ عبد الرحمن صاحب مصری کی طرف سے عدالت میں اس مضمون کی دی گئی تھی کہ میں نے اپنے ایک خطبہ میں جماعت کے دوستوں کو کہا ہے کہ اپنے دشمنوں کو قتل کرو۔حالانکہ بات کیا تھی ؟ بات صرف اتنی تھی کہ انہوں نے میرے اس خطبہ میں سے ایک فقرہ کہیں سے لے لیا اور دوسرا کہیں سے۔مثلاً ایک فقرہ اگر میں نے ایک جگہ کہا ہے تو اُس کو لے لیا۔پھر دو چار کالم چھوڑ کر ایک اور فقرہ لے لیا اور ان کی دونوں کو ملا کر ایک نتیجہ قائم کر لیا اور کہہ دیا کہ جماعت کو قتل کرنے کی تحریک کی گئی ہے۔حالانکہ اصل مضمون اس کے بالکل الٹ تھا۔مثلاً میں نے جو کچھ خطبہ جمعہ میں کہا اور آپ لوگوں میں سے اکثر نے سنا وہ یہ تھا کہ دنیا میں لوگ دو طریق سے کامیاب ہوا کرتے ہیں۔یا تو وہ دوسروں کی کو مار کر ان پر غالب آنے کی کوشش کرتے ہیں۔جیسے قو میں ایک دوسرے سے لڑائیاں کرتی اور مد مقابل کو زک پہنچانے کی کوشش کرتی ہیں۔اور یا وہ ماریں کھاتے اور خاموش رہتے ہیں اور اس طرح ان کی مظلومیت ایک دن رنگ لاتی اور انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب کر کے دکھا دیتی ہے۔پھر میں نے بتایا کہ گوڈ نیوی طریق یہی ہے کہ دوسروں کو مار کر ان پر غالب آنے کی کوشش کی جائے۔اگر نبیوں کا طریق جو قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے اور جو انبیاء کی