خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 831 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 831

خطبات محمود ۸۳۱ سال ۱۹۳۸ ء ثابت کر دے کہ جب امتحان کا وقت آیا تو تم نے اسلام اور احمدیت کے لئے وہ قربانی کی جس قربانی کا اسلام تم سے مطالبہ کرتا تھا اور تم اپنے ایمان اور اپنے عمل اور اپنی قربانیوں کے لحاظ سے گزشتہ جماعتوں سے پیچھے نہیں رہے بلکہ ان سے آگے بڑھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری جماعت کے دوستوں کے دلوں کو کھولے تا وہ اس پانچ ہزار سپاہیوں کے لشکر میں شمولیت کا فخر حاصل کر سکیں جس کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے ایک کشف کے ذریعہ دے چکے ہیں ۔ اللَّهُمَّ آمِينَ “ 66 ا النحل : ٩٣ ( الفضل ۲۴ نومبر ۱۹۳۸ء ) الاحزاب : ۲۴ بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة الممتحنة تذکرہ صفحہ ۱۷۷ ، ۱۷۸ ۔ ایڈیشن چہارم