خطبات محمود (جلد 19) — Page 798
خطبات محمود ۷۹۸ سال ۱۹۳۸ ں ہے انہوں نے ہم پر بغاوت اور سول نافرمانی کا الزام لگا یا تھا۔پھر ایک واقعہ ایسا ہے کہ جسے گورنمنٹ کسی صورت میں بھی چھپا نہیں سکتی۔میں نے کئی انگریز افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ واقعہ ان کے سامنے رکھا ہے اور انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ بعض حکام سے اس بارہ میں کوئی نہ کوئی غلطی ضرور ہوئی ہے گویا وہ ایک ایسی واضح غلطی۔جس کو تسلیم کئے بغیر گورنمنٹ کے افسروں کیلئے کوئی چارہ ہی نہیں اور وہ یہ کہ گورنمنٹ کے کسی افسر نے ایک دفعہ ایک خفیہ سرکلر جاری کیا جو غالباً کئی ضلعوں کے ڈپٹی کمشنروں کے نام بھیجا گیا تھا کہ جماعت احمدیہ کی حالت گورنمنٹ کی نگاہ میں مشتبہ ہے اس لئے اس کے افراد کا خیال رکھنا چاہئے ، اب یہ ذرائد سے نکل چکے ہیں اور ان کے خیالات باغیانہ ہو گئے ہیں۔یہ سرکلر تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنروں یا بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو بھیجا گیا اور ہمیں بھی کسی طرح اس چٹھی کا پتہ لگ گیا۔جب ہم نے گورنمنٹ سے اس چٹھی کے متعلق دریافت کیا تو اس نے کی بالکل انکار کر دیا اور کہا کہ ایسی کوئی دیکھی نہیں بھیجی گئی حالانکہ ہمیں خبر دینے والے نے یہ بتایا تھا کہ یہ معتبر خبر ہے۔جب مجھے اس کا علم ہوا تو میں نے اس وقت کی گورنمنٹ کو اس طرف توجہ دلائی۔اس وقت تک موجودہ حکومت کا زمانہ نہ آیا تھا) گورنمنٹ نے ایسے سرکلر سے لاعلمی ظاہر کی اور بالکل ممکن تھا کہ ہم اپنی اطلاع کو کسی غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیتے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کا تازہ بتازہ ثبوت بہم پہنچا دیا اور وہ اس طرح کہ اِ دھر گورنمنٹ نے انکار کیا کہ ہم نے کوئی ایسی چٹھی نہیں بھیجی اور ادھر راولپنڈی کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جلسہ سالانہ یا مجلس شوری کے موقع پر (اس کی مجھے یاد نہیں رہا ) ضلع راولپنڈی کے ایک گاؤں میں گیا اور اس نے احمدیوں سے کہا کہ تم مجھے اپنے نام لکھاؤ تم میں سے کون کون قادیان جائے گا کیونکہ سرکاری حکم آیا ہے کہ احمدیوں کی نگرانی رکھو۔غرض اس نے وہاں کے احمدیوں سے اقرار لیا کہ وہ اس موقع پر بغیر پولیس کو اطلاع کئے نہیں جائیں گے۔جب انہوں نے اس بات کی اطلاع ہمیں دی تو ہماری طرف سے مقامی کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس واقعہ کی تحقیق کریں اور افسرانِ بالا سے مل کر معلوم کریں کہ اصل بات کیا ہے۔جب انہوں نے تحقیق کی اور وہ افسرانِ بالا سے ملے تو پولیس کے افسروں نے انہیں یہ جواب دیا کہ اصل بات یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے ایک خفیہ ٹھی آئی