خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 784 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 784

خطبات محمود ۷۸۴ سال ۱۹۳۸ء بتائے کہ شکایت کرنے والے کا پہلا بیان کیا تھا مگر گورنمنٹ کی طرف سے کہا گیا کہ یہ سرکاری راز ہیں جن کو ظاہر نہیں کیا جاسکتا حالانکہ یہ بالکل نا معقول بات ہے۔زید اور بکر کی لڑائی ہو اور زید ایک رپورٹ لکھوائے تو اس میں سرکار کا کیا تعلق ہے اور زید کی رپورٹ سرکاری را ز کس طرح کہلا سکتا ہے سوائے اس صورت کے کہ سرکاری افسروں کی طرف سے اسے شرارت کرنے کے لئے بھیجا گیا ہو۔آخر اپیل میں اوپر کے مجسٹریٹ نے ان کا غذات کا مطالبہ کیا اور کا غذات پیش ہوئے اور سارا فریب کھل گیا۔اس قسم کے بیسیوں واقعات گزشتہ چار سالوں میں ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے متواتر ان افسروں کو جو احمدیوں سے بلا وجہ دشمنی رکھتے تھے بُری طرح ذلیل کیا ہے اور اسی طرح ہمارے دوسرے دشمنوں کو بُری طرح ذلیل کیا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیں ہر میدان میں کامیابی اور دشمنوں کو ذلت نصیب ہوئی اور احرار کو تو اللہ تعالیٰ نے ایسا ذلیل کیا ہے کہ اب وہ مسلمانوں کی کے سٹیج پر کھڑے ہونے کی جرات نہیں کر سکتے۔کجا تو یہ کہ وہ وزارت کے خواب دیکھ رہے تھے اور وزارتیں تقسیم کر رہے تھے اور کجا یہ کہ اسمبلی میں ان کا صرف ایک ہی ممبر ہے۔اور لطف یہ ہے کہ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے احمد یہ جماعت کو کچل دیا ہے حالانکہ اسمبلی میں ایک ہی ممبران کا اور ایک ہی ہمارا ہے اور وہ تو سو فیصدی مسلمانوں کے نمائندہ ہونے کے مدعی ہیں مگر ہم ایک کی فیصدی ہیں مگر اسمبلی میں سو فیصدی والوں کے برابر ہیں۔اب ملتان میں انہوں نے پھر ایک کونسل کی ممبری کے حصول کی کوشش کی تھی مگر نہایت سخت شکست کھائی ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے ہمارے سب دشمنوں کو ایسی سخت شکست دی ہے کہ حکام نے خود اس کو تسلیم کیا ہے۔کئی رنگ میں ہمیں نقصان پہنچانے کی کوششیں ہوئیں حتی کہ عدالتوں کو بھی متاثر کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن اس صورت میں بھی ہائی کورٹ سے اللہ تعالیٰ نے ہماری برات کرائی۔اس کے علاوہ جو جماعت میں تبدیلی ہوئی وہ بہت ہی شاندار ہے۔ہماری جماعت لاکھوں کی تعداد میں ہے جس میں امیر غریب ہر طبقہ کے لوگ ہیں بعض ان میں سے ایسے ہیں جن کو سات سات اور آٹھ آٹھ کھانے کھانے کی عادت تھی اور جن کے دستر خوان پر ایک سرے سے دوسرے سرے تک کھانے ہی کھانے پڑے ہوتے تھے۔حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں ایک دفعہ مجھے عربی مدارس کے کی