خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 732 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 732

خطبات محمود ۷۳۲ سال ۱۹۳۸ ء گزشتہ چند سالوں میں پنجاب میں بعض انگریزوں نے ہمارے ساتھ نہایت ہی گندہ رویہ اختیار کئے رکھا ہے اور بہت بری فطرت کا ثبوت پیش کیا ہے اور اسکی سزا ان لوگوں کو مل بھی رہی ہے اور انشاء اللہ اور بھی ملتی رہے گی اور اس امر کا ثبوت ہوگی کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کو اپنے دشمنوں کو سزا دینے کے لئے زمینی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ خود آسمانی حربوں سے ان کا بدلہ لیتا ہے مگر باوجود ان حالات کے ہم یہ نہیں کر سکتے کہ سب انگریزی قوم کو بُرا کہیں اور ان کے اچھے افراد کی خوبیوں کا اعتراف نہ کریں مسٹر چیمبر لین نے ستر سال کی عمر میں جس درد کے ساتھ تکلیف کو برداشت کر کے امن قائم کرنے کی کوشش کی ہے وہ انگریزی قوم کے لئے باعث فخر ہے اور مسٹر چیمبر لین کی عزت کو بڑھانے کا باعث ۔ انہوں نے قطعاً کوئی بزدلی نہیں دکھائی ، پارلیمنٹ میں انہوں نے جو تقریر کی وہ بہت ہی شریفا نہ تھی ، آپ نے کہا کہ ہمیں آج سے ہیں سال قبل چاہئے تھا کہ ایک قوم کو دوسری کے ماتحت نہ کرنے دیتے ، پھر اس میں سال کے عرصہ میں کئی مواقع آئے مگر ہم نے اس کا ازالہ نہ کیا اور اس ظلم کو یونہی رہنے دیا۔ یہ ایک ایسی بات ہے جو با اخلاق آدمی کے منہ سے ہی نکل سکتی ہے اور گو وہ سچے مذہب پر قائم نہیں ہیں لیکن ان کی اس تقریر سے یہ ضرور واضح ہوتا ہے کہ ان کے اندر شرافت اور خوف خدا ضرور ہے آج ہی میں نے ان کی تقریر کا ایک اور فقرہ سنا ۔ ان کے ملک میں بھی یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ بڑھا بز دل ہے بلکہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسے الگ کر دیا جائے لیکن آپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ لوگ مجھ پر اعتراض کر رہے ہیں اور میرا عمل یہ ہے کہ میں نے سخت مصیبت اٹھا کر آگ میں سے ایک چیز نکالی ہے اور وہ دنیا کا امن ہے۔ تم مجھے بیشک گالیاں دے لو مگر میں نے یہ کام کیا ہے کہ دنیا میں امن قائم کر دیا ہے اور دنیا کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ جیسا کہ میں پہلے بھی کئی بار یہ کہہ چکا ہوں کہ اگر اب جنگ ہوئی تو نہایت خطرناک ہوگی اور عین ممکن ہے کہ ایک دو سال میں ہی دس ہیں بلکہ پچاس کروڑ آدمی مارا جائے اور گو یہ جنگ ہو کر تو رہے گی کیونکہ پیشگوئیوں سے یہی ثابت ہوتا ہے مگر اسے بھڑ کانے والے خطرناک مجرم ہونگے اور اگر اس کے آثار دیکھتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کوشش کی کہ یہ جنگ ٹل جائے اور اس بناء پر کی کہ ایک قوم کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے تو اس کی یہ کوشش بہت قابلِ قدر ہے