خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 721 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 721

خطبات محمود ۷۲۱ ۳۳ سال ۱۹۳۸ قرآن کے بیان کردہ طریق سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے (فرموده ۳۰ ستمبر ۱۹۳۸ء) تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - ”ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور ہمیں بحیثیت جماعت براہِ راست سیاسیات سے کوئی تعلق نہیں لیکن بعض موقعوں پر سیاسیات اخلاق کے ساتھ وابستہ ہو جاتی ہیں اور ان سے وابستہ ہو کر مذہب کا بھی جزو ہو جاتی ہیں۔گو یہ جائز نہیں جیسا کہ ہمارے ملک میں مولویوں اور ملانوں کا قاعدہ ہے کہ ہر چیز کو کھینچ تان کر مذہب کا جزو بنا دیتے ہیں گورنمنٹ نے کوئی رستہ سیدھا کرنے یا سڑک صاف کرنے کے لئے کسی مسجد کے غسل خانہ یا طہارت خانہ کو اپنی جگہ سے ہلا یا تو سارے ملک میں شور بپا کر دیا کہ مداخلت فی الدین ہو گئی۔یہ مذہب نہیں بلکہ مذہب کے ساتھ تمسخر ہے کیونکہ کم سے کم انگریزی گورنمنٹ ایسے تغیرات کسی مذہبی غرض کے ماتحت نہیں کرتی بلکہ تمدنی اغراض کے ماتحت کرتی ہے۔ہندوؤں مسلمانوں غرضیکہ سب پبلک کے مفاد کے لئے سڑک چوڑی کرنے کی غرض سے پاخانہ کی جگہ کو اگر ہٹا کر وہاں کر دیا گیا تو یہ مداخلت فی الدین نہیں ہو سکتی، یہ تو اگر کوئی عقلمند مسلمان حکومت ہو تو وہ بھی کر لے گی مگر یہ لوگ ہر چیز کو مذہب میں داخل کر دیتے ہیں۔ٹی کہ کبھی تو یہ فتوی دے دیتے ہیں کہ کانگرس میں شریک ہونا کفر ہے اور کبھی یہ کہ کانگرس میں شریک ہوئے بغیر اسلام باقی نہیں رہ سکتا ، یہ طریق بالکل ناجائز ہے۔گو بعض مواقع پر سیاست اور مذہب ایک ہو جاتا ہے