خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 670 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 670

خطبات محمود ٦٧٠ ۳۱ سال ۱۹۳۸ ء الہی جماعتیں دین پر عمل کر کے ہی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں ( فرموده ۱۶ استمبر ۱۹۳۸ء ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے حسب ذیل آیات تلاوت فرمائیں : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَ اسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ ، هُوَ اجْتَبكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِن حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ، هُوَ سميكُمُ الْمُسْلِمِينَ : مِن قَبْلُ وَ فِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ سَمُّكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَ فِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَ تَكُونُوا شُهَدَاء عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأَتُوا الزَّعُوة وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ ، هُوَ مَوْلَيكُمْ : فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ ! اس کے بعد فرمایا :- وو یہ آیتیں جو میں نے اس وقت تلاوت کی ہیں مومنوں کو اُن کے ان فرائض کی طرف توجہ دلاتی ہیں جو الہی جماعتوں کو کامیاب بنانے میں محمد ہوتے ہیں اور جن کے بغیر غلبے کا حصول بالکل ناممکن ہوتا ہے۔ دُنیوی جماعتوں کا طریقِ کار بالکل علیحدہ ہوتا ہے ان پر دینی جماعتوں کا قیاس نہیں کیا جا سکتا کیونکہ دُنیوی جماعتوں کا دارو مدار خالص طور پر ان کی اپنی سعی اور کوشش پر ہوتا ہے اور ساتھ ہی اس کے اُن کے لئے کوئی ضروری نہیں ہوتا کہ وہ سچ سے کام لیں ۔