خطبات محمود (جلد 19) — Page 630
خطبات محمود ۶۳۰ 7 سال ۱۹۳۸ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کے متعلق شہادت (فرموده ۹ رستمبر ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- ” میرا آج کا خطبہ بھی گزشتہ دونوں خطبات کے تسلسل میں ہی ہے۔گزشتہ خطبہ میں میں نے اس امر پر بحث کی تھی کہ اصولی طور پر بائیبل قرآن اور احادیث سے انبیاء کے متعلق کیا معلوم ہوتا ہے کہ آیا وہ قتل ہو سکتے ہیں یا نہیں۔آج میں حضرت یحیی علیہ السلام کے متعلق خصوصیت کے ساتھ جو باتیں تاریخ یا احادیث یا بائیل سے ثابت ہیں ان کو بیان کرنا چاہتا ہوں۔حضرت یحییٰ علیہ السلام کا مقام ایسا مقام نہیں ہے جو شبہات پیدا کرنے والا ہو کیونکہ حضرت یحیی علیہ السلام ایک ایسے زمانے میں ظاہر ہوئے جبکہ تاریخ مدون ہونی شروع ہوگئی تھی۔بعض انبیاء بے شک ایسے زمانوں میں ہوئے ہیں جبکہ تاریخ ابھی مدون ہونی شروع نہیں ہوئی تھی اور اُس وقت کے انبیاء کی نسبت حقیقت کا معلوم کرنا بہت مشکل ہے مثلاً حضرت شیث علیہ السلام کے متعلق بڑے اختلافات ہیں۔حضرت ادریس علیہ السلام کے متعلق بڑے ہیں۔اختلافات ہیں۔حضرت ایوب علیہ السلام کے متعلق بڑے اختلافات ہیں۔کیونکہ یہ لوگ ایسے کی زمانوں میں ہوئے ہیں جبکہ تاریخ کی تدوین ابھی شروع نہیں ہوئی تھی اور چونکہ ان انبیاء کے کی حالات کا مدار زیادہ تر سنی سنائی باتوں پر تھا۔اس لئے ان کے متعلق بہت سے اختلافات ہو گئے مگر حضرت یحیی علیہ السلام ایک ایسے نبی ہیں جن کے زمانے سے تاریخ کی تدوین کی