خطبات محمود (جلد 19) — Page 608
خطبات محمود ٦٠٨ سال ۱۹۳۸ ء کی بناء پر باوجو د دونوں فاضلوں کے اختلاف مضمون کے دونوں کے متعلق حُسنِ ظن ہے ۔ مولوی ابو العطاء صاحب کا مضمون اور طرح کے نظریہ کے لحاظ سے لکھا گیا ہے اور مولا نا مولوی محمد اسماعیل صاحب کا مضمون اور طرح کے نظریہ کے لحاظ سے ۔ مولانا محمد اسمعیل صاحب کا مضمون اس لحاظ سے کہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیش کردہ حوالہ جات سے مولوی ابو لعطاء صاحب کا کا مضمون مضمون مخالف جہت پر محسوس ہوتا ہے تردید تر دید میں میں لکھنا لکھنا جماعت احمد احمد به یہ کے لئے ایک قابلِ قدر امر ہے بشرطیکہ علم تنقید صحیح حاصل ہو ۔ اور اگر مولانا محمد اسمعیل صاحب کا یہ قابل قدر طر ز عمل ہر مخالف مضمون کے مقابل جو سید نا حضرت اقدس کے حوالہ جات سے مخالف جہت پر بصورت تعارض و تخالف پایا جاتا ہو بغرض تنبیہہ مضمون نگار کو متنبہ اور جماعت کے افراد کو علمی مفاد کے لحاظ سے مستفید فرماتے رہا کریں تو یہ بھی ایک فائدہ بخش خدمت ہے گو اس کے متعلق یہ بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے کہ افرادِ جماعت کی خداداد علمی طاقتیں بجائے اس کے کہ مخالفین کے محاذ میں صرف کی جائیں خانہ جنگی کے طور پر اپنے ہی نقصان کا موجب نہ بن جائیں چنانچہ کئی احباب نے مجھ سے ذکر کیا اور تعجب کرتے ہوئے ذکر کیا کہ حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کا مضمون جو یکم جون کے الفضل“ میں شائع ہوا ہے اس میں حضرت یونس علیہ اسلام کے متعلق جو کچھ مچھلی کا واقعہ لکھا ہے حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں داخل نہیں کئے گئے تھے اور نہ وہ مچھلی کے پیٹ کے اندر رہے یہ نہ صرف قرآن کریم کی نص صریح للبت فِي بَطَنِ کے ہی خلاف ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام کی تحریروں میں بھی جس قدر حوالے پائے جاتے ہیں سب کے خلاف ہے اور کسی ایک حوالے سے بھی حضرت ڈاکٹر صاحب کی پیش کردہ بات کی تصدیق نہیں ہوتی اور مولانا محمد اسماعیل صاحب جنہوں نے مولوی ابو العطاء صاحب کے مضمون کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ اسلام کے پیش کردہ حوالہ جات کے خلاف پاکر فوراً تردید میں مضمون لکھ دیا۔ کیوں انہوں نے حضرت ڈاکٹر صاحب کے مضمون کی تردید میں حضرت اقدس کے حوالہ جات پیش نہیں کئے اور کیوں خاموشی اختیار کر لی ۔ میں نے یہی عرض کیا کہ ممکن ہے مولانا صاحب حضرت ڈاکٹر صاحب کے خلاف حضرت اقدس کی تحریروں سے حوالہ جات نکالنے کے لئے کوشش کر رہے ہوں اور پھر حسب دستور ان حوالہ جات