خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 596 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 596

خطبات محمود ۵۹۶ سال ۱۹۳۸ ء آئندہ نسلوں کے لئے بڑی مشکل پیش آئے گی اور وہ حیران ہوں گی کہ ہم کون سا مسلک اختیار کریں لیکن اگر نئے مسائل یا اختلافی مسائل ہمارے سامنے پیش کئے جائیں اور ہم اس بارہ میں اپنا فیصلہ نافذ کریں تو اگلے لوگ بہت سی گمراہیوں سے بچ جائیں گے کیونکہ ان کے سامنے وہ فیصلے ہوں گے جو صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متفقہ ہوں گے یا ایسے فیصلے ہوں گے جن پر صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اکثریت کا اتفاق ہوگا اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں سے کوئی مسئلہ صاف ہو جائے تو پھر صحابہؓ کے فیصلوں کی ضرورت نہیں لیکن اگر کتابوں میں کوئی بات وضاحت سے نہ ملے یا اختلاف ہو جائے تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کی روایات اور ان کے ان تاثرات کو دیکھنا پڑے گا جو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے رکھتے چلے آ رہے ہیں اور جو سنت کے قائمقام ہیں ۔ روایات میں ایسا ہوتا ہے کہ بعض دفعہ الفاظ یاد نہیں رہتے مثلاً مجھے یہ تو یاد ہے کہ میں نے قرآن کریم کی یہ آیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے رکھی کہ وسلم عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَ يَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا اور میں نے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید نہیں ہوئے مگر آپ نے ان معنوں کو غلط قرار دیا اور فرمایا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے مگر مجھے دلیل جو آپ نے بتائی یا نہیں رہی ۔ دوسری روایت مجھے یہ یاد ہے کہ آپ نے فرمایا سلسلہ کا صرف پہلا اور پچھلا نبی قتل نہیں ہو سکتا درمیانی انبیاء میں سے اگر کوئی قتل ہو جائے تو اس سے اس سلسلہ کی صداقت مشتبہ نہیں ہو سکتی اور آپ نے یہ بھی فرمایا کہ سلسلۂ موسویہ کی سلسلۂ محمد یہ سے ایک مشابہت یہ بھی ہے کہ جس طرح سلسلہ موسویہ کے آخر میں حضرت عیسی علیہ السلام آئے اور ان سے پہلے بطور ا رہاص حضرت بی آئے اس طرح سلسلہ محمد یہ کے آخر میں میں آیا اور مجھ سے پہلے بطور ا رہاص حضرت سید احمد صاحب بریلوی آئے اور یہ کہ جس طرح حضرت یحییٰ علیہ السلام جو حضرت مسیح سے پہلے آئے شہید ہوئے تھے اسی طرح سید احمد صاحب بریلوی جو مجھ سے پہلے آئے تھے شہید ہوئے ۔ یہ دو روائتیں مجھے یقینی طور پر یاد ہیں۔ اس کے علاوہ جیسا کہ میں نے بتلایا ہے میری طبیعت پر اس زمانہ سے یہ اثر چلا آتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے اور یہ اثر اتنا