خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 59 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 59

خطبات محمود ۵۹ سال ۱۹۳۸ ء میں نے کہا کہ یہ کیا بات ہے؟ اتنے کھانے انہوں نے کیوں تیار کئے ہیں؟ اس پر اس نے سے زائد چپکے سے میرے کان میں کہا کہ آپ اس امر کا یہاں ذکر نہ کریں کیونکہ اس طرح ان کی دل شکنی پہلے سے میرے کان میں کہا ہوگی ۔ یہاں یہ رواج ہے کہ جب کسی کے اعزاز میں دعوت کی جاتی ہے تو خاص طور پر بہت ۔ زیادہ کھانے پکائے جا۔ جاتے ہیں ۔ پس جو کھانا آپ نے کھانا ہے کھالیں کچھ کہیں نہیں ۔ اب یہ بھی ۔ دعوت کا ایک طریق ہے ۔ تو زیادتی میں بھی سادگی کو مد نظر رکھا جا سکتا ہے کیونکہ ایک جاسکتا کھانے کے معنے دو بھی ہو سکتے ہیں، تین بھی ہو سکتے ہیں ، دس بھی ہو سکتے ہیں ، ہمیں بھی ۔ پس ہمیں یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ سادگی اصل حکم ہے اور ترقہ کے ایک عارضی اجازت، اور عارضی اجازت ہر حالت میں اصل حکم کے تابع رہنی چاہئے ۔ حضرت خلیفة المسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ایک امیر میرے پاس آیا اور کہنے لگا مولوی صاحب ! ہاضمہ کی کوئی اچھی سی دوائی مجھے دیں تاکہ میں کھانا پیٹ بھر کر کھا سکوں ۔ میری یہ حالت ہے کہ بس لقمہ دو لقمے کھا تا ہوں اور پیٹ بھر جاتا ہے ۔ آپ فرماتے کہ ایک دن مجھے اس امیر کے دستر خوان پر جانے کا اتفاق ہوا۔ میں نے دیکھا کہ کھانے کی چالیس پچاس طشتریاں اُس کے سامنے آئیں ۔ اُس نے ہر تھالی میں سے ایک دو لقمے لئے اور چکھا کہ ان سب میں سے اچھا کھانا کون سا ہے ۔ پھر دو چار کھانے جو اسے پسند آئے وہ اس نے الگ کر لئے اور ان میں سے تھوڑے تھوڑے لقمے لینے کے بعد کہنے لگا دیکھئے مولوی صاحب ! اب بالکل کھا یا نہیں جاتا۔ حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ میں نے اسے کہا یہ کوئی بیماری نہیں ۔ کیونکہ جو چکھنے کے لقمے ہیں وہ بھی آپ کے معدہ میں ہی گئے ہیں اور اس سے زب ، زیادہ کوئی تندرست آدمی نہیں کھا سکتا ۔ ۔ پس میں اس بارے میں جہاں پھر سادگی کی تاکید کرتا ہوں وہاں میں بعض دوستوں کی متواتر تحریک پر دو استثناء بھی کر دیتا ہوں ۔ ایک تو عیدوں کی طرح میں جمعہ کا استثناء بھی کرتا ہوں اور اُس دن ایک سے زائد کھانا کھانے کی لوگوں کو اجازت دیتا ہوں ۔ مگر اسی حد تک کہ اگر اس دن کوئی دوسرا کھانا کھا لے تو جائز ہوگا ۔ یہ نہیں کہ ضرور اُس دن ایک سے زائد کھانے تو ۔ پکائے جائیں اور اس استثناء سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اُس دن کئی کئی کھانے پکنے لگ جائیں ۔