خطبات محمود (جلد 19) — Page 56
خطبات محمود ۵۶ سال ۱۹۳۸ ء تحریک جدید کا دور ثانی اور دوسری مدات فرموده ۴ فروری ۱۹۳۸ء ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : - : تحریک جدید کے متعلق بعض دوستوں کی طرف سے مجھے خطوط موصول ہو رہے ہیں کہ اس کی جو دوسری مدات تھیں آیا وہ اب تک جاری ہیں یا نہیں سو میں اس بارے میں آج بعض باتیں کہنی چاہتا ہوں ۔ سب سے اوّل تو یہ بات سوچنے والی ہے کہ اچھی بات آیا وقتی ہوا کرتی ہے یا دائمی ۔ کچھ باتیں صداقت کی ایسی ہوتی ہیں جو دائمی ہوتی ہیں ۔ ان دائمی صداقتوں کو کبھی بھی ترک نہیں کیا جا سکتا اور اگر کسی وقت ان میں کسی قسم کی سہولت روا رکھی جائے تو وہ سہولت وقتی ہو گی اور جب کبھی تبدیلی ہوگی اس سہولت کے دور کرنے میں ہوگی نہ کہ اصل چیز کے دور کرنے میں ۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے شروع کے زمانہ میں چونکہ عرب میں رواج تھا کہ لوگ گدھے کا گوشت بھی کھا لیا کرتے تھے اس لئے آپ نے اس میں دخل نہ دیا لیکن بعد میں جا کر آپ نے اس سے روک دیا ۔ در حقیقت گدھا اپنی اخلاقی حالت کے لحاظ سے شروع سے ہی دوسرے ممنوع جانوروں سے مشابہت رکھتا تھا مگر وقتی ضرورتوں اور لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ نے ابتداء میں اس میں دخل نہ دیا یا متعہ کے بارے میں آپ نے شروع میں کوئی حکم نہ دیا لیکن دوسرے وقت جا کر آپ نے اس سے منع فرما دیا ہے تو جو چیزیں اپنے اندر