خطبات محمود (جلد 19) — Page 556
خطبات محمود ۵۵۶ ۲۸ سال ۱۹۳۸ ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصوص صریحہ سے ثابت شدہ مسئلہ کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید کئے گئے تھے موجب ہو ۔ فرموده ۲۶ را گست ۱۹۳۸ء ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورہ حجرات کی آیت يَايُّهَا الَّذِينَ امَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ کی تلاوت کی ۔ اس کے بعد فرمایا :- انبیاء کی بعثت کی غرض دُنیا سے اختلافات کو مٹانا اور صحیح عقائد لوگوں کے سامنے پیش کرنا ہے۔ دُنیا کبھی افراط کی طرف چلی جاتی ہے اور کبھی تفریط کی طرف، کبھی بُغض ان کی گمراہی کا ہو جاتا ہے اور کبھی حد سے زیادہ محبت خواہ وہ خدا تعالیٰ کے نبیوں سے ہی ہو ۔ ان ہو۔ کی گمراہی کا موجب ہو جاتی ہے ۔ مثلاً چکڑالوی فرقہ کے لوگ ہیں یہ بظاہر خدا تعالیٰ سے حد سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور کہتے ہیں خدا تعالیٰ کے بعد کسی نبی کا کیا حق ہے کہ وہ ہم سے اپنی باتیں منوائے ۔ وہ کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے جیسے ہی ایک آدمی تھے ۔ ان کی باتیں اگر ہم نہ مانیں تو اس میں کیا حرج ہے ۔ اس طرح وہ ساری حدیثوں کو رڈ کر دیتے اور کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر اس طرح نماز پڑھی ہے تو غلط پڑھی ۔ قرآن کریم میں اس طرح نماز پڑھنے کا حکم ہے۔ کا اب بظاہر اس عقیدہ کی تہہ میں اللہ تعالیٰ کی محبت کام کرتی نظر آتی ہے لیکن دراصل یہ اللہ تعالیٰ یہ