خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 551 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 551

خطبات محمود ۵۵۱ سال ۱۹۳۸ء - دوسرے راستبازوں پر بھی اعتراض کرنا پڑتا ہے وہ بھی اس رویا میں نہائت عمدگی کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ جب ان اعتراض کرنے والوں کو اپنے مقصد میں کا میابی نہ ہوئی اور وہ جماعت کو خلافت سے الگ نہ کر سکے تو انہوں نے کہا۔اوہو! بات ہماری سمجھ میں اب آئی۔اصل بات یہ ہے کہ لوگوں کو اس بات پر یقین ہے کہ یہ خلیفہ ہیں اور چونکہ یہ خیال ان کے دلوں میں بیٹھ چکا ہے اس لئے وہ اس کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتے پس آؤ ہم خلافت کا ہی انکار کر دیں۔چنانچہ پھر وہ خلافت کو اڑانے لگ گئے جس کے معنے یہ تھے کہ اب ان کا حملہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل پر بھی جا پڑا کیونکہ جس طرح میں خلیفہ ہوں اسی طرح آپ بھی خلیفہ تھے۔اگر میں خلیفہ نہیں تو وہ بھی خلیفہ نہیں تھے وہ بھی یہی کہا کرتے تھے کہ میں خدا تعالیٰ کا قائم کردہ خلیفہ ہوں اور میرا دشمن ابلیس ہے اور میرے بعد بھی اللہ تعالیٰ خلفاء کھڑے کرے گا جنہیں وہ آپ کھڑا کرے گا تم نے نہ مجھے خلیفہ بنایا ہے اور نہ ان کو بناؤ گے ہم سب کو خدا نے کی خلیفہ بنایا ہے۔پس وہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ یہ خلیفہ کہلاتا ہے اس لئے لوگ اس کی باتیں سنتے ہیں ج اور ہماری طرف توجہ نہیں کرتے۔چنانچہ پھر وہ کہتے ہیں آؤ ہم خلافت کا ہی انکار کر دیں اور کی لوگوں سے یہ کہنا شروع کر دیں کہ خلافت اسلام کا کوئی مسئلہ نہیں سب کو مل کر اسلام کی خدمت کی کرنی چاہئے۔تب وہ دوسرا حملہ کرتے اور ایک بار پھر آگ لگانا چاہتے ہیں مگر وہ حملہ حضرت خلیفہ اول پر جا پڑتا ہے کیونکہ آپ یہی فرمایا کرتے تھے کہ خلافت کوئی کیسری کی دکان کا کی سوڈا واٹر نہیں کہ جس کا جی چاہے جا کر پی لے بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے جو بعض مخصوص لوگوں کو ملا کرتا ہے پس مجھ پر حملہ کرنے کے بعد ان کا دوسرا حملہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل پر ہوتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس رویا میں اس کا بھی ذکر ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں: پھر ایک اور شخص کے آگ لگی ہے اور اس کو بھی میں نے بجھا دیا ہے“ یہاں حضرت خلیفہ اول کا نام آپ نے نہیں لیا۔چاہے جان کر نام نہیں لیا اور چاہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتایا نہیں۔بہر حال اس خواب سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ یہ آگ میرے وقت میں لگے گی اور اس کی ابتداء مجھ سے ہوگی اور جب یہ آگ بجھ جائے گی اور مجھے کوئی ضرر