خطبات محمود (جلد 19) — Page 508
خطبات محمود ۵۰۸ سال ۱۹۳۸ ء وو یہ تمام سخاوت دین کے معاملہ میں بھی آکر یہی ظاہر ہوتی ہے اور تم کہتے ہو کہ اگر دس سال کی بجائے ہیں سال میں اسلام کو فتح ہو جائے تو کیا حرج ہے ۔ گویا تمہارے نزدیک دس سال کی دیر کوئی دیرنہیں۔ کہتے ہیں حلوائی کی دکان اور داداجی کی فاتحہ تم اپنے معاملہ میں تو یہ پن نہیں کرتے کہ ایک یا دو دن کی دیر بھی ہو مگر جب خدا تعالیٰ کے دین کا معاملہ آجائے تو کہنے لگ جاتے ہو کیا حرج ہے دس سال نہ سہی میں سال میں فتح ہو جائے گی۔ تم اپنے معاملات میں تو ہمیشہ نتائج کو پہلے دیکھنے کی کوشش کیا کرتے ہو ، پھر تمہیں کیا ہو گیا کہ تم یہ نہیں چاہتے کہ خدا تعالیٰ ہے ۔ ورنہ جو کا نور دنیا میں جلد سے جلد پھیلے اور درمیان میں جس قدر روکیں ۔ ہیں وہ دور ہو جائیں ۔ ایک زمیندار کو اگر کوئی شخص کہے کہ تمہاری کھیتی چھ ماہ کی بجائے تین ماہ میں پک کر تیار ہو سکتی ہے اور میں اس کا ذمہ لیتا ہوں تو تم دیکھو گے کہ وہ فوراً اس کوشش میں لگ جائے گا کہ اُس کی کھیتی کسی طرح جلدی پک کر تیار ہو جائے ۔ پس ذاتی امور میں تو تم نتائج کو جلد سے جلد دیکھنے کے متمنی ہوتے ہو مگر جب خدا تعالیٰ کا معاملہ آجائے تو اُسے آخر سے آخر وقت تک ڈالنے کے لئے تیار ہو جاتے ہو۔ یہ کوئی خوبی کی بات نہیں بلکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بے دینی کی رگ ہے جو تمہارے اندر پائی جاتی ہے ۔ جو شخص دین سے محبت کرتا۔ سے محبت کرتا ہے وہ تو کہے گا کہ میرا کام بے شک پیچھے پڑا رہے مگر خدا تعالیٰ کے دین کا کام نہ رکے۔ اس نقطہ نگاہ کے ماتحت اگر تم اپنے ارد گرد نظر ڈالو تو تمہیں منافق بھی نظر آنے لگ جائیں گے۔ اور پھر تم منافقین کے فتنہ کی اہمیت کو بھی سمجھ سکو گے ۔ تم ہمیشہ اس نقطہ نگاہ سے دیکھا کرتے ہو کہ یہ خدا کا دین ہے اور آخر یہ کامیاب ہو کر رہے گا۔ بیشک یہ کامیاب ہو گا مگر کیا تم یہ پسند کرو گے کہ اس کی ترقی دس یا ہیں سال اور پیچھے جا پڑے ؟ اور اگر تم کہو کہ ہاں ہم یہ پسند کرتے ہیں تو تم مجھے معاف کرو مجھے تمہارے دین اور ایمان کے متعلق شبہ پیدا ہو گیا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ وہ لوگ بھی غلطی پر ہیں جو منافقوں سے گھبرا جاتے ہیں ۔ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ۔ منافق ہر الہی سلسلہ میں پیدا ہوئے اور پیدا ہوتے رہیں گے اور منافقوں کو ظاہر کرنا اور منافقت کو کچلنا ہر مؤمن کا فرض ہے۔ نفاق کا مرض کوڑھ کی طرح ہوتا ہے۔ جس طرح کوڑھ پہلے تھوڑا ہوتا ہے اور پھر پھیلتے پھیلتے تمام جسم کو ماؤف کر دیتا ہے اسی طرح نفاق بھی